مریم اورنگزیب کی حالیہ "ٹرانسفارمیشن" سوشل میڈیا پر وائرل، نئی تصاویر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
میاں افتخار رامے :مریم اورنگزیب کی حالیہ تبدیلی سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث کے دوران دبئی میں مقیم ڈاکٹر جاویریہ عاطف کا نام سامنے آیا ہے۔
پنجاب کی سنئیر وزیر اور ن لیگ کی اہم رہنما مریم اورنگزیب کی حالیہ "ٹرانسفارمیشن" یا بیوٹی/ ایپیئرنس میں تبدیلی سوشل میڈیا پر بہت وائرل اور زیرِ بحث ہے۔
یہ بحث جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے دوران شروع ہوئی، جہاں مریم اورنگزیب کی نئی شکل، وزن میں کمی، چہرے کی تازگی اور خوبصورتی نے لوگوں کو حیران کر دیا۔ بہت سے صارفین نے انہیں ’’ٹاک آف دی ٹاؤن‘‘ قرار دیا، اور یہ شادی کی تصاویر سے زیادہ ٹرینڈ کر رہی ہیں۔
وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ
ڈاکٹر جاویریہ عاطف کا نام اسی بحث میں سامنے آیا ہے کیونکہ وہ دبئی میں مقیم ایک مشہور ڈرماٹولوجسٹ اور اییٹک فزیشن ہیں ، علامہ اقبال میڈیکل کالج کی گولڈ میڈلسٹ ہیں، وہ UAE میں کلینک چلاتی ہیں اور سکن کیئر، ایکنی ٹریٹمنٹ، اینٹی ایجنگ، اور کاسمیٹک پروسیجرز (جیسے Botox، fillers، لیزر وغیرہ) میں ماہر ہیں۔
محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی: پی ڈی ایم اے
سوشل میڈیا پر لوگوں کا خیال ہے کہ مریم اورنگزیب کی یہ "غیر معمولی تبدیلی" (وزن کم کرنا + چہرے کی سرجری/ٹریٹمنٹ) شاید انہی کے ہاتھوں ہوئی ہو، کیونکہ ایسی تبدیلیوں کے لیے بہترین ڈرماٹولوجسٹ اور پیسہ درکار ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اسے قابلِ تعریف کہتے ہیں: "خود پر توجہ دینا ہر عورت کا حق ہے"، وہیں کچھ لوگ طنز کرتے بھی نظر آرہے ہیں کہ "چمتکار ہو گیا"، "ڈاکٹر کا پتہ بتائیں"، "اب وزیراعلیٰ پنجاب مریم اورنگزیب بنیں گی جبکہ کچھ افراد نے اسے مثبت قرار دیا کہ "یہ تبدیلی قابلِ تعریف ہے.
چلی کے جنگلات میں آتشزدگی سے 19 افراد ہلاک، ایمرجنسی نافذ
یہ طنز و مزاح صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے براہ راست ڈاکٹر جاویریہ کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا ، لیکن سوشل میڈیا پر لوگ ان کا نام جوڑ رہے ہیں کیونکہ وہ دبئی میں رہتی ہیں اور ایسی ہائی اینڈ ٹریٹمنٹس کرتی ہیں۔
قانونی پیٹرول پمپس کی شناخت کیلئے ”راہگزر“ موبائل ایپ متعارف
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب کی سوشل میڈیا پر
پڑھیں:
پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی اور علمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کو نئے کمپیوٹر عطیہ کر دیے، جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے قائم جدید کمپیوٹر لیبارٹری اور تزئین و آرائش شدہ کلاس رومز کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔
تقریب میں بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر اور ڈھاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے بی ایم عبیدالاسلام نے مشترکہ طور پر کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تعلیم، تحقیق، ثقافتی روابط اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
ہائی کمشنر عمران حیدر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر لیب کا قیام صرف نئی سہولیات کی فراہمی نہیں بلکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیم، ثقافتی ہم آہنگی اور نئی نسل کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جدید لیبارٹری طلبہ اور اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافے، تحقیق کے فروغ اور معیاری تعلیم کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم باہمی اعتماد، تعاون اور عوامی روابط کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہے، اسی مقصد کے تحت پاکستانی ہائی کمیشن مختلف تعلیمی اور علمی تعاون کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اساتذہ اور طلبہ کے تبادلہ پروگرام، سمسٹر ایکسچینج، مشترکہ ڈگری پروگرامز اور قلیل مدتی تربیتی کورسز شروع کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
اس سے قبل ہائی کمشنر عمران حیدر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے بی ایم عبیدالاسلام سے ملاقات کی، جس میں ڈھاکہ یونیورسٹی اور پاکستان کی مختلف جامعات کے درمیان تعلیمی روابط بڑھانے اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں طارق رحمان کی وزراتِ عظمیٰ: پاک بنگلہ دیش تعلقات میں تاریخی پیشرفت کے مواقع
وائس چانسلر نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے شعبہ اردو کی ترقی کے لیے فراہم کیے گئے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 1921 میں قائم ہونے والا شعبہ اردو یونیورسٹی کے قدیم اور ممتاز شعبوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں اس وقت بی ایس (آنرز)، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم دی جا رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کا تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تعلیمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
تقریب میں فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالکلام سرکار، شعبہ اردو کے چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد غلام مولا، پروفیسر ڈاکٹر محمد غلام ربانی، پاکستانی ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہائی کمشنر محمد واصف سمیت اساتذہ، طلبہ اور دونوں ممالک کے حکام نے بھی شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بنگلہ دیش پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالکلام سرکار ڈھاکہ یونیورسٹی کمپیوٹر لیب