پاک فضائیہ کا دستہ اسپیئرز آف وکٹری 2026 میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
پاک فضائیہ کا دستہ، جو ایف-16 بلاک-52 جنگی طیاروں پر مشتمل فضائی اور زمینی عملے کے ساتھ ہے، کنگ عبدالعزیز ایئر بیس، سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔
پاک فضائیہ کا یہ دستہ ملٹی نیشنل فضائی جنگی مشق ‘اسپیئرز آف وکٹری-2026’ میں حصہ لے گا، جس میں سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین، اردن، برطانیہ اور امریکا کی فضائی افواج شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سربراہ پاک فضائیہ کی عراقی ایئر چیف سے ملاقات، مشترکہ تربیت اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس مشق کا مقصد فضائی افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی، عملی اشتراک، پیشہ ورانہ بصیرت اور صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔ یہ مشق بڑی فضائی قوت کی تعیناتی، رات کے وقت کے ایئر آپریشنز، مربوط آئی ایس آر اور جدید الیکٹرانک وارفیئر ماحول میں کارروائیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
ملٹی نیشنل فورم میں شرکت کے ذریعے پاک فضائیہ نہ صرف شراکت دار فضائی افواج کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دے گی بلکہ ٹیکنالوجی سے بھرپور جنگی ماحول میں اپنی عملی تیاری کی جانچ بھی کرے گی۔ اس بین الاقوامی تعیناتی کے لیے پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے پاکستان سے سعودی عرب تک مسلسل پرواز کی، جو طویل فاصلے تک عملی رسائی اور جنگی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مقامی طور پر تیار کردہ ’تیمور‘ میزائل کا کامیاب تجربہ، پاک فضائیہ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
مشق کے دوران ایف-16 بلاک-52 طیاروں کے جدید ایویونکس اور بی وی آر رینج صلاحیتوں سے لیس پائلٹس شریک فضائی افواج کے ہوابازوں کے مدمقابل ہوں گے جو مختلف جدید جنگی طیارے آپریٹ کر رہے ہیں۔
اسپیئرز آف وکٹری-2026 میں پاک فضائیہ کی شرکت نہ صرف علاقائی اور بین الاقوامی عسکری تعاون کے لیے پی اے ایف کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے بلکہ اس کی پیشہ ورانہ مہارت اور مختلف قسم کے آزمائشی ماحول میں ہم عصر فضائی افواج کے ساتھ مؤثر انداز میں کام کرنے کی ثابت شدہ صلاحیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
PAK AIRFORCE پاک فضائیہ سعودی عرب مشق.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ فضائی افواج کے پاک فضائیہ کے لیے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے