’گھر کا سرچ وارنٹ لیں، گرفتار کرکے پیش کریں‘، ایمان مزاری، ہادی علی کی عدم گرفتاری پر عدالت برہم
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
’گھر کا سرچ وارنٹ لیں، گرفتار کرکے پیش کریں‘، ایمان مزاری، ہادی علی کی عدم گرفتاری پر عدالت برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا جب کہ عدالت نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیے کہ آپ مجسٹریٹ سے گھر کا سرچ وارنٹ لیں، آج ملزمان کو گرفتار کرکے 11 بجے تک عدالت میں پیش کریں۔
عدالت نے کیس کی سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا، وقفے کے بعد این سی سی ائی اے حکام، پولیس حکام، اسپیشل پراسیکیوٹرز عدالت میں پیش ہوئے، این سی سی ائی اے، پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کے وارنٹ کی تعمیل نہ ہو سکی۔
این سی سی ائی اے، پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیاگیا
جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیے جس کی رپورٹ غیر تسلی بخش ہوگی اس کے خلاف کاروائی ہوگی، 2 بجے تک این سی سی ائی اے، پولیس وارنٹ سے متعلق رپورٹ جمع کروائے۔
ایمان مزاری، ہادی علی کےخلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت میں دو بجے تک وقفہ کردیاگیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروسی فوج سلاویانسک شہر سے 30 کلومیٹردور، یوکرین کے 1210 فوجی ہلاک روسی فوج سلاویانسک شہر سے 30 کلومیٹردور، یوکرین کے 1210 فوجی ہلاک کیرج 3 منصوبے کی بدعنوانی بے نقاب، وزیراعظم نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا تیراہ آپریشن صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر بدمعاشی سے شروع کیا گیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں 5.8 شدت کا زلزلہ پاک فضائیہ کا دستہ سپیئرز آف وکٹری-2026 میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا کراچی آتشزدگی: فرانس سفارت خانہ کا متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایمان مزاری ہادی علی
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔