data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان اور انڈونیشیا نے صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے ، بالخصوص ویکسین کی تیاری میں شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے درمیان طبی تعلقات کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد صحت کے شعبے میں خودکفالت اور جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کیا، جہاں جکارتا پہنچنے پر پاکستان کے سفیر برائے انڈونیشیا نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران وزیرِ صحت نے انڈونیشیا کی معروف ویکسین ساز کمپنی بایئو فارما کے صدر ڈائریکٹر شادق اکاسیا سے ملاقات کی، جس میں ویکسین کی تیاری اور طبی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور انڈونیشیا ویکسین کی تیاری کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے ویکسین کی مقامی پیداوار کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنا چاہتا ہے، جس کے لیے انڈونیشیا کے ساتھ عملی اور قریبی تعاون ناگزیر ہے۔

رپورٹ کے مطابق بایئو فارما اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی اور استعداد کار میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ اس تعاون کے تحت جدید طبی ٹیکنالوجی، تربیت اور تحقیق کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر کام کیا جائے گا، جس سے پاکستان میں ویکسین کی تیاری کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے گا۔

وفاقی وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا نے ویکسین کی تیاری کے میدان میں قابلِ ذکر ترقی کی ہے اور پاکستان اس تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صحت کی ضروریات کو مقامی سطح پر پورا کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا اور عوامی صحت کے شعبے میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کے شعبے میں مشترکہ کوششیں نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی بلکہ خطے میں طبی ترقی اور استحکام میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ویکسین کی تیاری صحت کے شعبے میں

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف