data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاؤلینس پاکستان میں ہوم اپلائنسز تیار کرنے والی صفِ اوّل کی کمپنی اور عالمی سطح پربیکو گروپ (Beko Group) کا ذیلی ادارہ ہے۔ ڈاؤلینس نے وائٹ ایگل انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے گرین فیلڈ کنڈنسر مینوفیکچرنگ سہولت کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے۔ وائٹ ایگل انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ آپٹمائز انجینئرنگ کور پرائیویٹ لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے۔ یہ اقدام ٹیکنالوجی کو مقامی حالات کے مطابق ڈھالنے کے لیے ڈاؤلینس کی حکمتِ عملی میں ایک اہم سنگِ میل ہے اور پاکستان میں ریفریجریشن کےلیے پرزوں کی تیاری کی صلاحیتوں میں نمایاں پیش رفت کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

وائٹ ایگل انجینئرنگ اور بین الاقوامی تکنیکی شراکت دار ٹاٹاٹو (Tatato) کے ساتھ باہمی تعاون کے تحت قائم کی گئی یہ سہولت پاکستان میں اپلائنسز مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم میں ایک اہم خُلا کو پُر کرتی ہے، کیونکہ اس کے ذریعے کنڈنسرز کی مقامی سطح پر تیاری ممکن ہو گئی ہے۔ کنڈنسرز نہایت تکنیکی اور معیار کے لحاظ سے حساس پرزے ہوتے ہیں، جنہیں ماضی میں مکمل طور پر درآمد کیا جاتا رہا ہے۔

افتتاحی تقریب میں ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعمر احسن خان کے ہمراہ کمپنی کی انجینئرنگ، تکنیکی اور ڈویلپمنٹ ٹیموں کے سینئر اراکین نے شرکت کی۔ وفد نے مینوفیکچرنگ آپریشنز، کوالٹی کنٹرول کے نظاموں اور پیداواری معیارات کا جامع تکنیکی جائزہ لیا، جو ڈاؤلینس پاکستان، بیکو تُرکیِہ اور وائٹ ایگل انجینئرنگ کے قریبی باہمی تعاون سے بین الاقوامی معیار کے مطابق قائم کیے گئے ہیں۔

یہ کامیابی ڈاؤلینس اور بیکو تُرکیِہ کی انجینئرنگ اور آر اینڈ ڈی ٹیموں کے ساتھ ساتھ وائٹ ایگل انجینئرنگ کے تکنیکی ماہرین کے درمیان کئی ماہ پر محیط مشترکہ اور بھرپور ترقیاتی عمل کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ مقامی طور پر تیار کیے گئے کنڈنسرز کی پاکستانی انجینئرز نے ڈیزائن اور ٹیسٹ کیا ہے کارکردگی کے اعتبار سے عمدگی کی توثیق کی ہے۔ اس طرح، انہوں نے معیار، کارکردگی اور تکمیل کے وہ معیارات حاصل کیے جو درآمدی متبادل سے بھی بہتر ہیں۔ چند سال قبل تک اس پرزے کو مقامی سطح پر تیار کرنا حد درجہ پیچیدہ سمجھا جاتا تھا، تاہم ڈاؤلینس کے اس منصوبے نے اس مفروضے کو فیصلہ کن طور پر تبدیل کر دیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب عمر احسن خان نے کہا: ”ڈاؤلینس میں ٹیکنالوجی کو مقامی حالات کے مطابق ڈھالنا صرف ایک اسٹریٹجک ترجیح نہیں بلکہ پاکستان کی صنعتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک طویل المدتی عزم ہے۔ وائٹ ایگل انجینئرنگ کا افتتاح اس پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے جو اُس وقت حاصل کی جاسکتی ہے جب انجینئرنگ میں مقامی مہارت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق فروغ دیا جائے۔ ایواپوریٹرز (evaporators)اور کنڈنسرز جیسے اہم پرزوں کی مقامی تیاری کے ذریعے ہم ایک زیادہ مضبوط سپلائی چین کی تعمیر، درآمدات پر انحصار میں کمی، اور پاکستان میں اپلائنسز انڈسٹری کی پائیدار ترقی کو ممکن بنا رہے ہیں۔“

فی الوقت ان پرزوں کا تقریباً 75 فیصد مقامی سطح پر تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ مراحل میں ٹیکنالوجی کو مزید مقامی حالات کے مطابق ڈھالنے کا منصوبہ بھی ہے تاکہ درآمدات پر انحصار کو مزید کم کیا جا سکے۔ یہ اقدام ریفریجریشن کے ایک نہایت اہم پرزے کی مقامی حالات کے مطابق ڈھالنے کی اسٹریٹجی ، بہتر معیار اور قابلِ اعتماد پیداوار، قیمتی زرمبادلہ میں بچت، علم اور مہارت کی منتقلی، افرادی قوت کی صلاحیتوں میں اضافہ، اور پاکستان کی صنعتی مینوفیکچرنگ بیس کی توسیع کو ممکن بناتا ہے، جبکہ صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ مستقبل میں برآمدات کے امکانات بھی پیدا کرتا ہے۔

وائٹ ایگل انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ یہ شراکت ڈاؤلینس کے وژن ”آج ترقی، کل کا تحفظ(Progress Today, Preserve Tomorrow) “ سے وابستگی کی عکاسی کرتی ہے، جس کے تحت مینوفیکچرنگ کی جدید صلاحیتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، مقامی صنعت کو مضبوط کیا جا رہا ہے، اور قدر میں تخلیق کو صارف کومنتقل کر کے پائیدار صنعتی ترقی میں معاونت کی جا رہی ہے۔اس طرح اسکوپ 3 (Scop 3) اخراج میں کمی بھی واقع ہوتی ہے۔ اس منصوبے کی کامیاب افتتاحی تقریب ریفریجریشن کے لیے’پاکستان میں تیار کردہ (Made in Pakistan) ‘پرزوں پر اعتماد کو مزید مضبوط کرتی ہے اور عالمی سطح پر مسابقتی صنعتی صلاحیت قائم کرنے کی پاکستان کی اہلیت کا عملی ثبوت پیش کرتی ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مقامی حالات کے مطابق پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان میں ڈاؤلینس کے پر تیار کرتی ہے کے ساتھ کیا جا رہا ہے

پڑھیں:

عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے میوزک البم ’صبح آئے نہ‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم کے مطابق آٹھ گانوں پر مشتمل اس البم میں ’صبح آئے نہ‘، ’سفر میں ہوں‘، ’عشق‘، ’لیٹس ہیو سو فن‘، ’سن سجنا‘، ’ہوں عشق میں‘، ’چار یار‘ اور ’سچے وعدے‘ شامل ہیں اور اس البم کو 31 جولائی کو دنیا بھر کے مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔

اپنے نئے البم کے حوالے سے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ’صبح آئے نہ‘ ان کے ذاتی سفر کی عکاسی کرتا ہے، جس میں انہوں نے اندرونی کشمکش سے نکل کر اپنی اصل شخصیت کو دریافت کیا۔

انہوں نے کہا، ’’یہ البم میری اس جدوجہد کی نمائندگی کرتا ہے جس میں میں نے اندرونی انتشار سے نکل کر اپنے حقیقی وجود کو پایا۔ میں بے حد پرجوش ہوں کہ آخرکار اسے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔‘‘

        View this post on Instagram                               View this post on Instagram                      

 

عاطف اسلم کے گانوں کو 8 ارب بار سنا جا چکا ہے:
دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے شاندار موسیقی کے سفر کے دوران عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

تازہ اسپاٹیفائی اعداد و شمار کے مطابق، ان کے گانوں کو اب تک تقریباً 8 ارب بار سنا جا چکا ہے، جبکہ ہر ماہ 3 کروڑ سے زائد افراد 184 ممالک میں ان کی موسیقی سنتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عاطف اسلم کی 96 فیصد اسٹریمنگز پاکستان سے باہر ہوئیں، جو مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا پیسیفک سمیت مختلف خطوں میں ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عاطف اسلم کی موسیقی نوجوان نسل میں بھی بے حد مقبول ہے، جہاں جنریشن زیڈ ان کے 85 فیصد سامعین پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے اور پرانے سامعین نے ان کے گانے سنے، جبکہ ان کے گانوں کو دنیا بھر میں 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ذاتی پلے لسٹس میں شامل کیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق