Express News:
2026-07-24@09:54:56 GMT

سانحہ گل پلازہ، اقرار الحسن کی ریسکیو اقدامات میں تاخیر پر تلخ کلامی

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے سانحے کے بعد ریسکیو کاموں میں تاخیر پر معروف اینکر اور عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن نے ڈپٹی کمشنر کے سامنے شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن اپنے حامیوں کے ساتھ گل پلازہ پہنچے جہاں انہوں نے ریسکیو کے اقدامات نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔

اقرارالحسن کی ڈی سی آفس میں مختلف لوگوں سے تلخ کلامی ہوئی جبکہ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے لیے آواز اٹھائیں۔

مزید پڑھیں

کراچی بار کا سانحہ گل پلازہ متاثرین کی مفت قانونی معاونت فراہمی کا اعلان 

حکومت سندھ کا سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

کراچی چیمبر آف کامرس کا سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

عوام راج پارٹی کے سربراہ نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکمرانوں کو عالیشان پروٹوکول صرف اس لیے دیتے ہیں کہ وہ عوام کی خدمت کریں مگر یہاں تو عجیب صورت حال ہے۔

واضح رہے کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر 36 گھنٹوں بعد قابو پایا جاسکا ہے جس کے بعد اب عمارت کے اندر سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 26 افراد کی سوختہ جبکہ انسانی اعضا ملے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازہ

پڑھیں:

ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت

کراچی:

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم