Express News:
2026-07-24@05:25:49 GMT

سام سنگ کے اسمارٹ فون نے ریلیز سے قبل ہی دھوم مچادی

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

سال 2026 کے تیسرے ہفتے میں سام سنگ کے اسمارٹ فون نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

تیسرے ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا فائیو جی (ابھی تک ریلیز نہیں ہوا) پہلے، سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے اور شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 پرو+ فائیو جی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

شیاؤمی پوکو ایم 8 پرو چوتھی، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا پانچویں اور ایپل آئی فون 17 پرو میکس چھٹی پوزیشن پر ہیں۔

شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 پرو ساتویں، انفنکس نوٹ ایج فائیو جی آٹھویں، شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 فائیو جی نویں اور سام سنگ گلیکسی اے 17 دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سام سنگ گلیکسی فائیو جی

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا