data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے، جبکہ 83 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

گل پلازہ میں ریسکیو اہلکار جلی ہوئی عمارت کے بیشتر حصوں تک پہنچ چکے ہیں جہاں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ملبہ ہٹانے کا عمل بھی مسلسل کیا جا رہا ہے۔ آگ کے باعث گل پلازہ سے متصل عمارت کے پلرز بھی متاثر ہو کر ٹیڑھے ہو گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے دفتر میں لاپتہ افراد کی فہرست آویزاں کر دی گئی ہے۔ مزید 12 نام شامل ہونے کے بعد لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 29 افراد کی موبائل لوکیشن گل پلازہ کے اطراف میں ظاہر ہو رہی ہے۔

ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 18 افراد کی شناخت ہو چکی ہے، جبکہ لاپتہ افراد کے لواحقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سول اسپتال میں اپنا ڈیٹا اور ڈی این اے نمونے جمع کرائیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق سول اسپتال میں اب تک 20 لاشوں کے ڈی این اے سیمپلز لیے جا چکے ہیں، جبکہ 48 خاندانوں نے بھی اپنے ڈی این اے نمونے جمع کرا دیے ہیں۔ ڈی آئی جی اسد رضا نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری جامعہ کراچی بھجوائے جا رہے ہیں، جہاں آئندہ تین روز تک کراس میچنگ کا عمل جاری رہے گا۔

ادھر سندھ فرانزک لیب کو 6 لاشوں کے نمونے موصول ہو چکے ہیں، جبکہ ناقابلِ شناخت 6 لاشوں کو ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے سے متعلق قائم تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں واقعے سے جمع کیے گئے شواہد اور ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈی این اے گل پلازہ افراد کی گئی ہے

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق