آڈیو لیک کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس پر سماعت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ علی امین گنڈا پور کیساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوگیا تاہم علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کاروائی موخر کردی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن
پڑھیں:
سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
فائل فوٹوسپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں، وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔
کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔