Islam Times:
2026-07-24@05:45:29 GMT

ایران: عالمی صیہونیت کے نشانے پر کیوں؟

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

ایران: عالمی صیہونیت کے نشانے پر کیوں؟

اسلام ٹائمز: امریکہ اور صیہونی طاقتوں نے ایران کے اندرونی استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے اندرونی ایجنٹوں، ڈس انفارمیشن مہمات اور پرامن احتجاج کو فساد میں بدلنے کی کوششیں کیں، مگر ایرانی عوام کے شعور اور جذبۂ ایمانی نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ ایرانی قوم کے لیے عقیدۂ توحید اور مکتبِ اہل بیتؑ سے وابستگی محض مذہبی نعرہ نہیں بلکہ قومی شناخت اور فخر ہے۔ تحریر: سید انجم رضا

جمہوری اسلامی ایران آج عالمی صیہونیت اور اس کے سامراجی سرپرستوں کے نشانے پر ہے تو اس کی وجہ کوئی خفیہ ایٹمی پروگرام یا میزائل ٹیکنالوجی نہیں، بلکہ اس کا وہ انقلابی نظریہ ہے جو طاقت کے آگے جھکنے سے انکار اور مزاحمت کو حق قرار دیتا ہے۔ ایران کا اصل جرم یہ ہے کہ اس نے اسرائیلی بالادستی کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور مظلوم اقوام کو یہ پیغام دیا کہ غلامی مقدر نہیں، مزاحمت ممکن ہے۔ ایران وہ واحد ریاست ہے جس نے فلسطین کو سفارتی سودے بازی کا موضوع نہیں بنایا بلکہ اسے امتِ مسلمہ کا زندہ اور مشترکہ مسئلہ قرار دیا۔ امام خمینیؒ کا جمعۃ الوداع کو یوم القدس قرار دینا محض ایک علامتی اعلان نہیں تھا بلکہ صیہونی منصوبے کے خلاف ایک نظریاتی محاذ کا قیام تھا۔ اسی اقدام نے عالمِ اسلام میں اسرائیل کے خلاف شعوری بیداری کو جنم دیا اور یہی لمحہ عالمی صیہونیت کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گیا۔

عالمی صیہونیت کو ایران سے خطرہ اس کے میزائلوں سے زیادہ اس کے نظریے سے ہے۔ ایک ایسا نظریہ جو اسلامی اصولوں، توحید اور مکتبِ اہل بیتؑ سے جڑا ہوا ہے اور جو سامراجی جبر کے مقابلے میں مزاحمت کو نہ صرف جائز بلکہ ضروری قرار دیتا ہے۔ ایران نے ثابت کیا کہ صیہونی حکومت کے ناقابلِ شکست ہونے کا دعویٰ ایک فریب تھا، جسے محورِ مزاحمت نے بارہا بے نقاب کیا۔ ایران پر عائد کی جانے والی معاشی پابندیاں دراصل عالمی صیہونیت کی سیاسی بوکھلاہٹ کی علامت ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد ایرانی عوام کو معاشی دباؤ کے ذریعے انقلابی راستے سے ہٹانا تھا، مگر نتیجہ اس کے برعکس نکلا۔ جون 2025ء کی بارہ روزہ جنگ نے یہ واضح کر دیا کہ ایرانی قوم نہ صرف عسکری محاذ پر بلکہ نظریاتی اور عوامی سطح پر بھی متحد اور مضبوط ہے۔

امریکہ اور صیہونی طاقتوں نے ایران کے اندرونی استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے اندرونی ایجنٹوں، ڈس انفارمیشن مہمات اور پرامن احتجاج کو فساد میں بدلنے کی کوششیں کیں، مگر ایرانی عوام کے شعور اور جذبۂ ایمانی نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ ایرانی قوم کے لیے عقیدۂ توحید اور مکتبِ اہل بیتؑ سے وابستگی محض مذہبی نعرہ نہیں بلکہ قومی شناخت اور فخر ہے۔ شہید سیدِ مقاومت جیسی عظیم شخصیات نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس اسلامی مؤقف کی حقانیت کو تاریخ میں ثبت کر دیا۔ آج صیہونی حکومت اور عالمی صیہونیت بخوبی جانتی ہے کہ ان کا اصل اور فیصلہ کن دشمن کوئی وقتی اتحاد نہیں بلکہ جمہوری اسلامی ایران اور اس کا انقلاب ہے۔

پاکستان کا مؤقف اس تمام صورتحال میں نہایت اہم رہا ہے۔ اسلامی بھائی چارے، ہمسائیگی اور قومی مفاد کے تحت پاکستان نے جمہوری اسلامی ایران کی حمایت کا واضح پیغام دیا۔ سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب کا دوٹوک مؤقف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان خطے میں بیرونی ایجنڈوں کا حصہ بننے کے بجائے استحکام اور خودمختاری کے اصولوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ مستقبل میں پاک ایران تعلقات کا مضبوط ہونا نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے لیے امید کی کرن ہے۔ یقیناً جمہوری اسلامی ایران اپنی آئندہ حکمتِ عملی میں اندرونی سطح پر معاشی ریلیف اور بیرونی سطح پر جدید سفارتکاری کو فروغ دے گا، مگر ایک بات طے ہے کہ ایران صیہونیت دشمنی، مزاحمت اور امتِ واحدہ کے مؤقف سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔ آج کے عالمی منظرنامے میں یہ حقیقت مزید واضح ہو چکی ہے کہ طاقت کا اصل سرچشمہ میزائل نہیں بلکہ نظریہ، شعور اور عوامی استقامت ہے اور یہی وہ حقیقت ہے جس سے عالمی صیہونیت سب سے زیادہ خوفزدہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جمہوری اسلامی ایران عالمی صیہونیت نہیں بلکہ کے لیے

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی