پنک سالٹ(گلابی نمک)کوبرانڈ بناکر فروخت کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پنک سالٹ (گلابی نمک )برانڈ کے طور پر فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنک سالٹ کی پیداوار بڑھانے اور آمدن میں اضافے کےلیے پنجاب حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت پنک سالٹ کو خام مال کے بجائے عالمی مارکیٹ میں برانڈ کے طور پر فروخت کیا جائے گا، اس حوالے سے مائنز اینڈ منرلز ڈپارٹمنٹ نے منصوبہ تیار کرلیا۔
بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت کاروبای طبقے کو ترغیب کےلیے بلاسود قرضے دیے جائیں گے، سی ایم پنجاب ویلیوایڈیشن فنانس فارپنک سالٹ منصوبے کے تحت 5 ارب کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔
کاروباری طبقے کو بلاسود قرضے دینے کے لیے سمری منظوری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی۔
سمری میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں نایاب پنک سالٹ صرف پنجاب میں ہی پایا جاتا ہے، پنجاب کے اضلاع میانوالی، خوشاب، چکوال اور جہلم میں پنک سالٹ کے قدرتی ذخائر موجود ہیں۔
آسان قرضوں سے پنک سالٹ کے کاروبارمیں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، اس کے علاوہ عالمی ممالک میں پنک سالٹ کی فروخت سے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔
بتایا جارہا ہے کہ پنک سالٹ کا عالمی منڈی میں لوکل برینڈنگ سے فروخت کیا جائے گا جب کہ صوبائی کابینہ نے پنک سالٹ کے خام حالت میں فروخت پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے اور صوبائی کابینہ کی جانب سے قائد آباد میں سپیشل منرل پروسیسنگ زونز کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پنک سالٹ
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.