data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سانحہ گل پلازہ پر قومی اسمبلی میں بحث کے دوران حکمران اتحاد میں کھچاؤ سامنے آگیا، جہاں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر بیٹھے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی اس معاملے پر حکومتی کارروائی پر تنقید کی۔

اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں ہوا اور ایم کیو ایم کے مطالبے پر ایجنڈا معطل کر کے کراچی میں پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ پر خصوصی بحث کی گئی۔ اس دوران سیاسی جماعتیں آمنے سامنے آ گئیں اور ایک دوسرے پر ذمہ داریوں سے غفلت کے الزامات عائد کیے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ گل پلازہ ایک قومی سانحہ ہے اور اسے باقاعدہ طور پر سانحہ قرار دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ واقعے کے 22 گھنٹے بعد پہنچے جبکہ جماعت اسلامی کا نمائندہ 20 گھنٹے بعد موقع پر آیا۔ فاروق ستار نے شہید فائر فائٹر فرقان کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 80 افراد ابھی بھی لاپتا ہیں۔

انہوں نے کراچی کی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی 4 کروڑ آبادی کے لیے صرف 25 فعال فائر بریگیڈ اسٹیشنز ہیں اور زیادہ تر تجارتی مراکز میں ایمرجنسی آلات موجود نہیں۔ انہوں نے وفاق اور صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ عوامی حقوق کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے اور گل پلازہ جیسے واقعات کے پیشِ نظر شہر میں حفاظتی اقدامات فوراً کیے جائیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے اور شہر کو نیویارک یا لندن جیسے ماڈل شہری انتظامات کے حامل بنانے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے ایوان میں زور دیا کہ 140 اے کا معاملہ عوامی حقوق کا ہے اور اسے سیاسی تنازعات کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم انہوں نے گل پلازہ کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن