جنید صفدر کی شادی میں فوٹو شوٹ کرنے والے فوٹو گرافر نے ساری تفصیلات بیان کردیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
معروف فوٹو گرافر عرفان احسن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شادی مکمل طور پر معمول کے مطابق ہوئی اور اس میں کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔
وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے عرفان احسن نے بتایا کہ انہوں نے مہندی، بارات اور ولیمے کے تمام شوٹس خود کیے اور شریف فیملی کی تصاویر ہمیشہ کی طرح خوش لباس اور شاندار آئیں۔
انہوں نے کہاکہ جنید صفدر تصاویر لینے کے شوقین ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ ایک تصویر کس طرح بنانی چاہیے۔
ایک وائرل تصویر جس میں جنید صفدر دلہن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کررہے ہیں، اس کے بارے میں فوٹو گرافر نے بتایا کہ اس اسٹائل میں تصویر بنانے کا آئیڈیا دلہے کا ہی تھا۔
انہوں نے واضح کیاکہ جنید صفدر نے اس شادی میں اپنی پہلی شادی والی شیروانی نہیں پہنی، جیسا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات گردش کررہی ہیں، کیوں کہ ان کی پہلی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی میں نے ہی بنائی تھیں۔
عرفان احسن نے بتایا کہ جنید کی پہلی بیوی عائشہ سیف کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز میں خاندان کی قربت کم دکھائی دیتی تھی، جبکہ اس بار دلہن اپنے خاندان کے ساتھ اچھی طرح گھل مل رہی تھی اور دونوں خاندانوں میں قربت دیکھی گئی۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی شادی کے موقع پر تصاویر بنوائیں۔ ولیمے کے دن مریم نواز نے خوبصورت لباس پہنا ہوا تھا جس میں ان کی تصاویر شاندار آئیں۔ ان تصاویر کو مریم نواز کی اجازت اور مشاورت کے بعد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا۔
عرفان احسن نے مزید بتایا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی تصاویر بھی جلد اجازت کے بعد سوشل میڈیا پر جاری کی جائیں گی۔
انہوں نے مریم اورنگزیب کی سرجری کے بارے میں علم نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ان کی زبردست ڈائیٹ کی وجہ سے ان کے دکھنے میں واضح تبدیلی آئی ہے۔
’جنید صفدر کی شادی کے تینوں فنکشن کے دوران ہزاروں تصاویر بنائی گئیں، جن میں سے ابھی صرف ایک فیصد تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں، جبکہ باقی تصاویر اجازت لینے کے بعد اپ لوڈ کی جائیں گی۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جنید صفدر شادی شریف فیملی عرفان احسن فوٹو شوٹ فوٹو گرافر مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شریف فیملی عرفان احسن فوٹو شوٹ فوٹو گرافر مریم نواز وی نیوز سوشل میڈیا پر عرفان احسن نے فوٹو گرافر کی تصاویر مریم نواز انہوں نے بتایا کہ صفدر کی
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔