جاپانی وزیراعظم کے حکم پر ایوان تحلیل ‘8 فروری کو انتخابات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک )جاپانی وزیراعظم سانائے تاکااچی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 23 جنوری کو ایوان نمائندگان تحلیل کریں گی تاکہ 8 فروری کو قبل از وقت عام انتخابات کرائے جا سکیں۔ وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ رواں سال کے عام پارلیمانی اجلاس کے افتتاحی دن جمعہ کے روز 465 رکنی ایوانِ زیریں تحلیل کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ووٹنگ 8 فروری کو ہوگی جبکہ باضابطہ انتخابی مہم 27 جنوری سے شروع ہوگی، یہ انتخاب جو 21 اکتوبر کووزیرِ اعظم سانائے تاکااچی کے منصب سنبھالنے کے بعد پہلا انتخاب ہوگا۔ موجودہ ایوانِ زیریں کی مدت ختم ہونے میں 2سال سے زیادہ وقت باقی رہتے ہوئے منعقد کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے تاکااچی نے اپنی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور اتحادی جماعت جاپان انوویشن پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو ایوان زیریں تحلیل کرنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا تھا۔ حکمران اتحاد کا مقابلہ کرنے کے لیے جاپان کی آئینی جمہوری پارٹی اور کومے ئیتو پارٹی، جو طویل عرصے تک ایل ڈی پی کی اتحادی رہی ہے نے جمعرات کو سینٹرسٹ ریفارم الائنس بنانے پر اتفاق کیا، جو آنے والے انتخابات میں سب سے بڑی اپوزیشن قوت ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔