Jasarat News:
2026-07-24@08:11:55 GMT

سکھر،بے امنی عروج پر ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260121-11-14
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ، موٹر سائیکلیں، لوڈر رکشا اور لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے سکھر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں نامعلوم مسلح افراد شہریوں سے موٹر سائیکلیں،لوڈر رکشا اور لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ ایک محفوظ کالونی گھر کے باہر کھڑا لوڈر رکشا چوری کا واقعہ بھی سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق منا شیر مال جناح چوک کے قریب آصف میمن کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے، جس کا مقدمہ درج کرانے کے لیے پولیس سے رجوع کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب تھانہ اے سیکشن کی حدود گلوب چوک کے قریب مینارہ روڈ کے رہائشی جتیش کمار سے دو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر اس کی پرائیڈر 100 سی سی موٹر سائیکل چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔اسی تھانے کی حدود میں ایک اور واردات کے دوران لبِ مہران بندر روڈ کے قریب بیراج کالونی کے رہائشی ناد علی قریشی سے دو مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر اس کی 125 سی سی موٹر سائیکل چھین لی۔ادھر نیو لیبر کالونی سکھر میں مکمل باؤنڈری وال، داخلی و خارجی گیٹس اور تعینات سیکورٹی گارڈز کے باوجود محنت کش شہری شہزاد مغل کی چنچی رکشا لوڈر رات کے وقت گھر کے سامنے سے چوری ہو گیا، جو صبح غائب پایا گیا۔ واقعے نے کالونی کی سیکورٹی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ متاثرہ شہری نے گیٹ سے رکشا باہر جانے پر اندرونی ملی بھگت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام اور تھانہ سائیڈ ایریا کے ایس ایچ او سے فوری نوٹس، شفاف تحقیقات اور رکشا کی جلد از جلد برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔مزید برآں تھانہ اے سیکشن کی حدود ملٹری روڈ پر بھی سنگین ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں سہیل ولد عبدالرحیم مہر سے دو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر سات لاکھ روپے نقد رقم چھین لی اور فرار ہو گئے۔شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس گشت میں اضافہ، ملزمان کی فوری گرفتاری اور لوٹی گئی املاک کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار