اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے اہم معاشی کامیابیاں حاصل کی ہیں،  پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا تھا۔ حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ ڈالر، یورو یا اسلامی سکوک بانڈ جاری کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان جلد ہی اپنی تاریخ کا پہلا پانڈا بانڈ بھی متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر پاکستانی وفد، جس کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کر رہے ہیں، عالمی سرمایہ کاروں کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو چکی ہے اور سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، خاص طور پر معدنیات، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام کے میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کے مطابق مہنگائی، شرحِ سود، مالی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ سمیت تمام بڑے معاشی اشاریے بہتر سمت میں جا رہے ہیں۔پاکستان 2022 ء کے بعد عالمی بانڈ مارکیٹ سے تقریباً باہر ہو گیا تھا، کیونکہ یہی پائیدار ترقی کا واحد حل ہے۔’’وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے  ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور،  محمد الحسینی سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں دونوں فریقین کو جاری اقتصادی تعاون کا جائزہ لینے اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی اور ہمہ جہت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کا موقع ملا۔ اماراتی وزیر نے اس سے اتفاق کیا اور اقتصادی استحکام اور طویل المدتی ترقی کے لیے سرمایہ کاری پر مبنی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اماراتی وزیر نے ان پیش رفتوں کا خیرمقدم کیا، اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان شعبوں میں تعاون مزید وسعت اختیار کرے گا۔ دریں اثناء اقتصادی امور احد خان چیمہ اور عالمی بینک کے علاقائی نائب صدرعثمان ڈیون کے درمیان ملاقات ہوئی ،پاکستان اور عالمی بینک کا باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ،فریقین نے  عالمی بنک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک برائے 2026–2035ء کے تحت اقتصادی ترقی، گڈ گورننس کے فروغ پر زور دیا، ملاقات میں توانائی، غذائی تحفظ، زراعت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ٹرانسپورٹ جیسے اہم شعبوں میں ممکنہ تعاون پر گفتگو کی گئی ۔ ادھر قطری وزیراعظم حمد بن عبدالرحمان الثانی نے ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود قتل عام نہیں رکا، مشرق وسطیٰ بہت زیادہ کشیدگی سے گزر رہا ہے، میرے  خیال میں ہمیں دانشمدانی سے کام لینا چاہئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا

قونصلر صائمہ سلیم— فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں بھارت کو لاجواب کر دیا۔

اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ ایک طرف سیاسی آزادی ہے اور دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔

بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے، صائمہ سلیم

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لایا اور آج قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔

صائمہ سلیم نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ