بھارتی صحافی وکرانت گپتا بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے دوٹوک مؤقف اور جرات مندانہ طرزِ عمل کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی چیئرمین بھارت اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سامنے کھل کر بات کر رہا ہے اور کسی دباؤ کا شکار نظر نہیں آ رہا۔ محسن نقوی بھارت اور آئی سی سی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر لڑ رہا ہے اور ڈر نہیں رہا۔ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو واضح ہدایات کر دی ہیں کہ ورلڈ کپ کی تیاری روک دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی پی سی بی کو ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریاں عارضی طور پر روکنے کی ہدایت

وکرانت گپتا نے اس موقع پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایک طرف کھلاڑیوں کو میدان میں مصافحہ اور خیرسگالی سے روکا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب تجارتی سرگرمیاں جاری رکھی جاتی ہیں، جو ایک دوہرا معیار ہے۔

Vikrant Gupta’s got a point there about the PCB Chairman Mohsin Naqvi.

Makes absolute sense ????#T20WorldCup

pic.twitter.com/KGHwsEiDUD

— Ameer Hamza Asif (@AmeerHamzaAsif) January 21, 2026

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی تقریب کے دوران بھی پاک بھارت تنازع سامنے آیا تھا، جب بھارت نے ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود اختتامی تقریب میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

 ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی وفد سے دانستہ طور پر مصافحہ نہ کرنے کے عمل کو کرکٹ حلقوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کہاں ہے؟ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتا دیا

ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سیاسی اختلافات کو کھیل کے میدان تک لانا کھیل اور سفارت کاری کے درمیان موجود حد کو متاثر کر رہا ہے، تاہم محسن نقوی اس تمام صورتحال میں اپنے مؤقف پر ثابت قدم رہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھارت میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست آئی سی سی کو دے دی ہے۔ آئی سی سی نے بنگلہ دیش پر مطالبے پر نظرِ ثانی کے لیے زور دیا تاہم بی سی بی نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر اپنا مؤقف برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، آئی سی سی کا وفد بنگلہ دیش کو بھارت میں کھیلنے پر قائل نہ کر سکا

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے قومی ٹیم کی جاری تیاریوں کو عارضی طور پر روکنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ سے متبادل منصوبہ بھی طلب کر لیا ہے، جو اس صورت میں نافذ کیا جائے گا اگر پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اگر بنگلہ دیش کے تحفظات دور نہیں ہوتے تو وہ بھی ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی ایشیا کپ ٹرافی بنگلہ دیش بھارت تنازع بی سی سی ٹی 20 ٹی20 ورلڈ کپ محسن نقوی وکرانت گپتا وکرانت گپتا ویڈیو وائرل

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ ٹرافی بنگلہ دیش بھارت تنازع ٹی 20 ٹی20 ورلڈ کپ محسن نقوی وکرانت گپتا وکرانت گپتا ٹی20 ورلڈ کپ کرکٹ بورڈ محسن نقوی بنگلہ دیش پی سی بی

پڑھیں:

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔

فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا