Daily Mumtaz:
2026-07-24@08:12:08 GMT

امریکا نے روس، یوکرین امن معاہدے کیلئے کوششیں تیز کر دیں

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

امریکا نے روس، یوکرین امن معاہدے کیلئے کوششیں تیز کر دیں

واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکا نے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں کمی اور امن معاہدے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔
روس یوکرین تنازع کے حل کیلئے امریکی نمائندۂ خصوصی اسٹیووٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی روسی ایلچی کیرل دمتریف سے ملاقات ہوئی، فریقین کے درمیان روس یوکرین جنگ پر مذاکرات ہوئے۔

ملاقات کے بعد روسی صدر پیوٹن کے ایلچی نے بات چیت کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا یوکرین کے حوالے سے روس کے مؤقف کو سمجھ رہی ہے، مذاکرات میں ممکنہ معاہدے پر غور کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس اہم ملاقات کے بعد روس نے 37 مبینہ مجرم امریکا کے حوالے کر دیے، روس کی جانب سے یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تحت کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار