سپریم لیڈر پر حملہ پوری اسلامی دنیا کے خلاف جنگ تصور کیا جائے گا، ایران
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
سپریم لیڈر پر حملہ پوری اسلامی دنیا کے خلاف جنگ تصور کیا جائے گا، ایران WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2026 سب نیوز
تہران(آئی پی ایس ) ایرانی قیادت نے واضح کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانا پوری اسلامی دنیا کے خلاف جنگ تصور کیا جائے گا۔ایرانی حکام نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی پر انتہائی سخت مقف اختیار کرتے ہوئے امریکا کو سنگین نتائج سے خبردار کر دیا ہے۔ایرانی قومی سلامتی کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر پر حملہ ہوا تو علما جہاد کا فتوی جاری کردیں گے جبکہ دنیا بھر میں ردعمل دیا جائے گا۔
ایرانی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن نے بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں موجود اسلام کے سپاہیوں کے ردعمل کی ذمہ داری آیت اللہ خامنہ ای پر حملہ کرنے والوں پر عائد ہوگی۔قبل ازیں ایرانی صدر نے بھی اس معاملے پر سخت مقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ مکمل اور ہمہ گیر جنگ کا سبب بن جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کسی بھی اقدام کے نتائج صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس سے عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلدیاتی الیکشن ، صدارتی آرڈیننس، التوا کیخلاف درخواست پر جواب طلب بلدیاتی الیکشن ، صدارتی آرڈیننس، التوا کیخلاف درخواست پر جواب طلب چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،پانی کے مسائل کا جائزہ کے پی ، اسٹریٹجک ذخائر سے ایک لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ریلیز شروع غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ٹرمپ قومی اسمبلی ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی پھر آمنے سامنے،شدید تنقید سانحہ گل پلازہ؛ جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، اموات بڑھنے کا اندیشہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپریم لیڈر پر حملہ کے خلاف جائے گا
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :