ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس کی دستخطی تقریب میں ترک صدر طیب اردوان کی نمائندگی وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات ترکیہ کے ایک اعلیٰ ذریعے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتائی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر اردوان کو ذاتی طور پر غزہ بورڈ آف پیس کی رکنیت کی دعوت دی تھی۔

صدر طیب اردوان نے بھی پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ترکیہ نے دستخطی تقریب میں شرکت کی دعوت کو قبول کرلیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ البتہ میں دستخطی تقریب میں شریک نہیں ہوسکوں گا میری جگہ وزیر خارجہ اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ حاقان فیدان ایک الگ غزہ ایگزیکٹو بورڈ کے بھی رکن ہیں۔

جس میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف اور برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر شامل ہیں۔

رائٹرز کے بقول ترکیہ کے ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ حاقان فیدان نہ صرف غزہ ایگزیکٹو بورڈ بلکہ سربراہی سطح کے بورڈ آف پیس میں بھی صدر اردوان کی نمائندگی کریں گے۔

دریں اثنا، ترکی کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ وزیرِ خارجہ حاقان فیدان جمعرات کو ڈیووس میں ہونے والی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گے۔

تاہم اب تک ترکیہ نے بورڈ آف پیس میں بطور بانی رکن شمولیت کا سرکاری سطح پر باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بورڈ آف پیس کی باضابطہ تقریب کی صدارت کریں گے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حاقان فیدان کریں گے

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان۔ترکیہ بزنس کانفرنس کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرے گی : ہارون اختر خان
  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار نے مشترکہ مصوری کی تقریب میں شرکت کی
  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
  • : نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان