لاہور ہائیکورٹ میںججز کی اسامیاں پْر کرنے کا عمل شروع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260122-08-5
لاہور (نمائندہ جسارت ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عدالت عالیہ میں ججز کی تمام منظور شدہ 60 اسامیوں کو پْر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خالی 18 اسامیوں پر تقرر کے لیے باقاعدہ پراسیس شروع کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی منظور شدہ آسامیوں کی تعداد 60 ہے تاہم یہ تعداد ماضی میں کبھی مکمل نہیں ہو سکی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فیصلہ کیا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہر صورت تمام 60 آسامیوں کو مکمل کیا جائے گا تاکہ زیر التوا مقدمات کو بروقت نمٹایا جا سکے۔اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سمیت 42 ججز فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ 18 آسامیاں خالی ہیں، ججز کی کمی کے باعث کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور موجود ججز پر کام کا دباؤ بھی بڑھ چکا ہے، وکلا تنظیمیں بھی طویل عرصے سے ججز کی خالی آسامیاں پر کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں کیونکہ یہ صورتحال بروقت انصاف کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ سمجھی جاتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ ججز کی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔