Islam Times:
2026-07-24@06:20:53 GMT

علامہ ساجد نقوی کی وفد کے ہمراہ ایرانی سفیر سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

علامہ ساجد نقوی کی وفد کے ہمراہ ایرانی سفیر سے ملاقات

قائد ملت جعفریہ نے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی آقاء سید علی خامنہ دام ظلہ العالی کی صحت و سلامتی سمیت انقلاب اسلامی ایران اور ایران کی عوام کے تحفظ کی دعا کی اور کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں برادر اسلامی ملک ایران اور پاکستان کی عوام ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر رضا امیر ی مقدم سے ملاقات کی۔ قائد ملت جعفریہ کے ہمراہ وفد میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل تھے۔ ملاقات میں سفیر نے اسلامی جمہوریہ ایران میں امن و امان کے حوالے سے انہیں تازہ صورتحال سے آگاہ کیا اور موجودہ صورتحال کو پرامن قرار دیا اور ایران کے بیرونی خطرات سے بھی مکمل تیاری کے ساتھ نبرد آزما ہونے کے لیے آمادہ ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قائد ملت جعفریہ نے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی آقاء سید علی خامنہ دام ظلہ العالی کی صحت و سلامتی سمیت انقلاب اسلامی ایران اور ایران کی عوام کے تحفظ کی دعا کی اور کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں برادر اسلامی ملک ایران اور پاکستان کی عوام ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی اور ان کے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کراچی گل پلازہ کے آتشزدگی اور اس میں انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قائد ملت جعفریہ ایران اور کی عوام

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے