سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے، جبکہ حکام نے جاں بحق افراد کی لاشوں کے نمونوں کا کیمیکل معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے یہ جانچ کی جائے گی کہ آیا عمارت میں کسی قسم کے کیمیکلز موجود تھے یا نہیں، جبکہ آگ کے غیر معمولی طور پر تیزی سے پھیلنے کی وجوہات بھی تحقیقات کا حصہ ہوں گی۔ اس مقصد کے لیے گل پلازہ سے بھی کیمیکل تجزیے کے لیے نمونے جمع کیے جائیں گے اور مارکیٹ سے وابستہ افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔
دوسری جانب ریسکیو اور سرچ آپریشن کے دوران گل پلازہ کے ملبے سے نقدی برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق سرچنگ کے دوران ملنے والی بڑی مقدار میں نقد رقم متعلقہ اداروں کے حوالے کر دی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک دکاندار نے بتایا کہ مختلف دکانوں میں موجود لوہے کی درازوں اور لاکرز سے رقوم برآمد ہو رہی ہیں، جبکہ مبینہ طور پر رقم لے کر فرار ہونے کی کوشش میں ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید کھوسو کا کہنا ہے کہ متاثرین کی ہر چیز امانت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گل پلازہ کا ملبہ لے جانے والے دو ڈمپرز غائب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم انہیں جلد تلاش کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے دو ڈمپرز کے غائب ہونے کی خبر کی تردید کر دی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گل پلازہ
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔