وزیراعلیٰ پنجاب کو بتائیں مقامی حکومتیں نہ ہونا شرمندگی کی بات ہے،اگر تعاون نہیں کیاگیا تو کمیشن خود سب ٹیک اوور کرے گا،چیف الیکشن کمشنر کے کیس میں ریمارکس
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بلدیاتی انتخابات میں عدم تعاون کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جب لوکل گورنمنٹ نہیں ہوتی تو صوبائی حکومت بھی نہ ہو،صوبائی حکومت کے بغیر سب چل جائےگا، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں کمیٹی بنا رہے ہیں،کمیٹی 10فروری تک اپنا کام مکمل کرے گی،ضرورت ہوئی تو آئندہ سماعت پر وزیراعلیٰ پنجاب کو بلائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کو بتائیں مقامی حکومتیں نہ ہونا شرمندگی کی بات ہے،اگر تعاون نہیں کیاگیا تو کمیشن خود سب ٹیک اوور کرے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب بلدیاتی انتخابات میں عدم تعاون کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے سماعت کی،چیف سیکرٹری پنجاب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،الیکشن کمیشن حکام نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے،مقرر وقت تک رولز نوٹیفائی نہیں کئے گئے،پنجاب میں مقامی حکومتوں کی مدت 31دسمبر2021کو ختم ہو چکی،حکومت نے حلقہ بندیوں کے نامکمل رولز شیئر کئے،پنجاب حکومت کے حلقہ بندی رولز پر اعتراض ہے،آئین 120روز میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بناتا ہے،سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق صوبہ الیکشن کمیشن کو ہدایت نہیں دے سکتا، پنجاب میں 3بار حلقہ بندیاں کروا چکے ہیں۔
سانحہ گل پلازہ؛ اتنی بڑی آگ کو صرف شارٹ سرکٹ کا کہہ کر نہیں چھوڑ سکتے، ڈی سی ساؤتھ
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ پنجاب اور اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں کیا چیز مشترکہ ہے؟ممبر پنجاب نے کہاکہ پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے،کمیشن حکام نے کہاکہ ہم کسی کو توہین کمیشن میں ایک سکینڈ کی سزا دیں تو نااہلی ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ ابھی تو یہ مرحلہ نہیں آیا، سیکرٹری بلدیات پنجاب نے کہاکہ حلقہ بندی روز میں تاخیر صوبائی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی وجہ سے ہوئی،ہمارے حد بندی رولز نوٹیفائی ہو چکے ہیں، اعتراضات سنے جا رہے ہیں،حد بندی رولز پر اعترضات ختم کرکے صوبائی کابینہ منظوری دے گی،رولز منظوری کے بعد حلقہ بندیوں پر کام شروع کر سکیں گے،ممبر سندھ نے کہاکہ آپ نے خود ٹائم لائنز دیں، کیا صوبائی کابینہ کو پتہ نہیں تھا؟
اٹک؛پنڈ مہری میں گھریلو تنازع پر فائرنگ،5افراد جاں بحق
چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ ہم نے ڈیڈلائن سے 15روز قبل سمری بھیجی،پنجاب میں مقامی حکومتوں کا نظام بالکل مختلف اور نیانظام آ رہا ہے،ہم نے یونین کونسلز تک کے رولز بنا لئے ہیں،ہماری ٹیم آج کمیشن حکام کے ساتھ بیٹھ جائے گی،رولز کو ری ڈرافٹ کیا جو کمیشن حکام سے شیئر کردیا،ہر چیز کابینہ کے پاس جاتی ہے وہ ذیلی کمیٹی بنا دیتے ہیں،ذیلی کمیٹیوں میں معاملے جانے سے طول پکڑ لیتا ہے،ممبر پنجاب نے کہاکہ کیوں نہ ہم وزیر بلدیات کو بلا لیتے ہیں؟چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ ہم نے حلقہ بندیوں کیلئے تیاری مکمل کرلی،وزیراعلیٰ کی مکمل سپورٹ ہے ہر سمری ایک دن میں منظور ہو جاتی ہے۔
رمضان سے قبل ڈبل منافع خوری، آٹا 130 روپے کلو فروخت ہونے لگا
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ جب لوکل گورنمنٹ نہیں ہوتی تو صوبائی حکومت بھی نہ ہو،صوبائی حکومت کے بغیر سب چل جائےگا، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں کمیٹی بنا رہے ہیں،کمیٹی 10فروری تک اپنا کام مکمل کرے گی،ضرورت ہوئی تو آئندہ سماعت پر وزیراعلیٰ پنجاب کو بلائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کو بتائیں مقامی حکومتیں نہ ہونا شرمندگی کی بات ہے،اگر تعاون نہیں کیاگیا تو کمیشن خود سب ٹیک اوور کرے گا، یہ مناسب نہیں کہ کمیشن ڈی سیز کو خود بلا کر فیصلے لے،20فروری تک سب کرلیں ورنہ کمیشن فیصلہ کرے گا، کمیشن کمیٹی اور سیکرٹریٹ بلدیات بیٹھ کر ڈیڈلائن طے کریں،10فروری تک حلقہ بندیوں میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں ۔
اعزازیہ پروگرام برائے امام مسجد صاحبان کیلیے خصوصی ڈیسک قائم ،صرف10روز میں کتنی رقم تقسیم کر دی گئی ؟ جانیے
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو حلقہ بندیوں سے متعلق تیاریاں مکم کرنے کی ہدایت کردی،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت20فروری تک ملتوی کردی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات پنجاب نے کہاکہ صوبائی حکومت الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کمیشن حکام پنجاب کو کرے گا
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔