Express News:
2026-07-24@05:28:20 GMT

ویرات کوہلی چند روز بعد ہی پہلی پوزیشن سے محروم

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی چند روز بعد ہی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

ڈیرل مچل نے بھارت کے خلاف سیریز میں 352 رنز بنا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، جو تین میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کے کسی بھی کھلاڑی کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔

Back on ????

Daryl Mitchell reclaims the No.

1 spot in the ICC Men's ODI batter rankings ????

Read here ➡️ https://t.co/G5NUvcnzLe pic.twitter.com/VQffui8zOw

— ICC (@ICC) January 21, 2026

اس شاندار کارکردگی نے انہیں آئی سی سی کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں 845 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔

مزید پڑھیں

موٹر سائیکل پر گھومنے والے ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی، ویڈیو وائرل

ویرات کوہلی کی اپنے ننھے ہم شکل سے ملاقات، ’چھوٹا چیکو‘ سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت کے ویرات کوہلی اور روہت شرما ایک ایک درجہ تنزلی سے بالترتیب دوسری اور چوتھی پوزیشن پر چلے گئے۔

پاکستان کے بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے جبکہ سلمان علی آغا ایک درجہ ترقی سے سولہویں پوزیشن پر آگئے۔

ون ڈے بولنگ رینکنگ میں ابرار احمد ایک درجہ ترقی سے آٹھویں پوزیشن پر آگئے جبکہ شاہین آفریدی کی انیسویں پوزیشن برقرار ہے۔

حارث رؤف بھی ایک درجہ ترقی سے اکیسویں پوزیشن پر آگئے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پہلی پوزیشن ویرات کوہلی پوزیشن پر ایک درجہ

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا