اسلام آباد میں گیس سلنڈرز کی دکان میں دھماکہ، 5 افراد جھلس کر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
گیس سلنڈرز کی دکان میں دھماکے سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورال شریف آباد میں گیس سلنڈرز کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگی تھی، جس پر قابو پالیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجہ گیس لیکیج بتائی جارہی ہے، دھماکے کے بعد دکان میں موجود سلنڈرز نے آگ پکڑ لی تھی۔اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے بتایا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔عرفان میمن کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، بظاہر آگ سلنڈر بھرنے کے دوران لگی۔مزید براں ڈی سی اسلام آباد نے سلنڈر شاپ کو فی الفور سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایسی تمام دکانوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔