وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی تاریخ کی پہلی گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گرین پولیسنگ یونٹ کی الیکٹرک پٹرولنگ گاڑی کا معائنہ کیا اور اسے خود ڈرائیو بھی کیا۔ وزیراعلیٰ کو الیکٹرک وہیکل اور گرین پولیسنگ یونٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:لاہور: پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے نوجوان زخمی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس

بریفنگ کے مطابق، لاہور میں جدید ترین بی وائی ڈی الیکٹرک گاڑی سے ٹریفک کی نگرانی کی جائے گی، جس کی رینج فی چارج 410 کلومیٹر ہے اور یہ 30 سے 80 فیصد چارج قریباً 30 منٹ میں ہو جاتی ہے۔ الیکٹرک گاڑی میں جدید سرویلنس پی اے سسٹم، پولیس لائٹس، 360 ڈگری کیمرہ اور سپیڈ ڈیٹیکشن آلات نصب ہیں۔

روایتی پٹرولنگ گاڑیوں پر ماہانہ قریباً 28,000 لیٹر ایندھن اور 7.

42 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں، جبکہ الیکٹرک گاڑیوں سے سالانہ فی گاڑی قریباً 4,500 لیٹر ایندھن کی بچت ممکن ہوگی۔ اس کے علاوہ آپریشنل اخراجات میں کمی اور زیرو کاربن اخراج بھی ممکن ہوگا۔

مزید پڑھیں:پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف غیر منقولہ قانون کی معطلی پر مریم نواز شریف کا ردعمل

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت دی کہ الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے اور گرین پولیسنگ یونٹ کو مرحلہ وار دیگر اضلاع میں متعارف کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گرین پولیسنگ صاف ستھری فضا اور گڈگورننس کے وژن کا عکاس ہے اور عوام کی حفاظت اور ماحول کے تحفظ کے لیے اہم قدم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکٹرک پٹرولنگ گاڑی پاکستان گرین پولیسنگ یونٹ مریم نواز شریف

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الیکٹرک پٹرولنگ گاڑی پاکستان گرین پولیسنگ یونٹ مریم نواز شریف گرین پولیسنگ یونٹ مریم نواز شریف الیکٹرک گاڑی

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا