غزہ امن بورڈ صرف غزہ تک محدود نہیں، یہ عالمی امن کیلئے ہوگا، مشاہد حسین سید
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
چیئرمین پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید۔فوٹو: فائل
پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے سے پاکستان کو ایک پلیٹ فارم مل گیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے پاکستان کو ایک پلیٹ فارم مل گیا ہے جہاں آپ فلسطین اور کشمیر پر بات کرسکتے ہیں کیونکہ غزہ امن بورڈ صرف غزہ تک محدود نہیں ہے یہ عالمی امن کے لیے ہوگا۔
تحریک تحفظ آئین کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کشمیر پر بات نہیں کرسکے گا، کیونکہ غزہ امن بورڈ کے چارٹر کے مطابق ٹرمپ غزہ امن بورڈ میں ہونے والی گفتگو کا فیصلہ کریں گے اور ٹرمپ کو ویٹو کا حق بھی حاصل ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مشاہد حسین سید
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔