سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 4832 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 33 ہزار 437 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 12 ہزار 700 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ روپے کی بلند سطح عبور کرتے ہوئے 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے پرجاپہنچی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کی کمی سے 9 ہزار 903 روپے ہوگئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روپے کی کمی کی کمی سے فی تولہ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :