data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ/ ماسکو (ویب ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور تازہ حملوں میں مزید 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 2 بچے اور 3 صحافی بھی شامل ہیں ۔ صحافی بے گھر فلسطینیوں کے حالات رپورٹ کر رہے تھے کہ اسرائیلی حملے کا شکار ہوگئے۔ غزہ کی حماس کے زیرِ انتظام سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ الزہرہ کے علاقے میں صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا، شہیدہونے والے صحافیوں کی شناخت محمد صلاح قشطہ، انس غنیم اور عبد الرؤف شاعت کے نام سے کی گئی ہے، بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک مصری امدادی تنظیم کے لیے کام کر رہے تھے۔ صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق غزہ کی 2 سالہ جنگ میں 293 صحافی اور میڈیا ورکرز شہید ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب غزہ میں ٹھنڈ کی شدت سے ایک اور شیرخوار بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ادھر غزہ انتظامی کمیٹی کے سربراہ علی شعث نے غزہ کی لائف لائن مصر کے ساتھ رفح کراسنگ اگلے ہفتے سے دونوں جانب سے کْھل جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں کریملن میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے، جس میں دو طرفہ تعلقات، انسانی بحران اور مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال خصوصاً غزہ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، فلسطینی صدر دو روزہ دورے پر روس پہنچے ہیں۔ صدر پیوٹن نے ملاقات کے آغاز میں فلسطین کے ساتھ روسی تعلقات کو “گہرے اور تاریخی” قرار دیتے ہوئے یاد دلایا کہ سوویت یونین نے 1988 میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا اور ماسکو آج بھی اسی پوزیشن پر قائم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جامع امن کا واحد راستہ دو ریاستی حل اور فلسطینی ریاست کا مکمل قیام ہے۔ مذاکرات کے دوران امریکی صدر کی تجویز کردہ غزہ امن بورڈ کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی، پیوٹن نے کہا کہ روس اس نئی ساخت میں ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جسے غزہ کی بحالی اور فلسطینی عوام کی ضروریات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ رقم امریکا میں منجمد روسی اثاثوں میں سے لی جائے گی، جو سابق امریکی انتظامیہ کے دور میں روکے گئے تھے۔ پیوٹن کے مطابق یہ معاملہ امریکی نمائندوں اسٹیو وِٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ساتھ اسی شام ہونے والی ملاقات میں اٹھایا جائے گا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے روس کو “پچاس سالہ دوست” قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی سیاسی، سفارتی اور مالی مدد کی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کا ذکر بھی کیا ۔ محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے اور کسی بھی بیرونی کوشش کے تحت جبری نقل مکانی قبول نہیں کریں گے، انہوں نے روس کی ثالثی کوششوں اور دو ریاستی حل کی حمایت کو سراہا۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے غزہ کی کے لیے

پڑھیں:

پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عرفان سومرو نے کہا ہے کہ تجارتی ڈپلومیسی حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ محض تجارتی حجم بڑھانے کا خواہاں نہیں بلکہ مضبوط اور پائیدار معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔

فیڈریشن ہاؤس کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے زیر اہتمام ڈی ایٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (D-8 CCI) کی پاکستان نیشنل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دائریکٹر جنرل وزارت خارجہ عرفان سومرو نے کہا کہ ڈی ایٹ کے قیام کو تین دہائیاں گزر چکی ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ اس وژن کو عملی اقدامات میں تبدیل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایٹ ممالک کی مشترکہ معیشت تقریباً 5 ہزار ارب ڈالر پر مشتمل ہے اور ایک ارب سے زائد آبادی مشرق بعید سے افریقہ تک پھیلی ہوئی ہے، جو باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، معدنیات، سیاحت اور نوجوان افرادی قوت ڈی ایٹ ممالک کے اہم اثاثے ہیں، تاہم مختلف مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث رکن ممالک اپنی حقیقی معاشی صلاحیت سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا پا رہے۔

ڈی جی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ سالانہ تجارت تقریباً 11 ارب ڈالر ہے، جس میں 8 ارب ڈالر درآمدات جبکہ 2.8 ارب ڈالر برآمدات شامل ہیں، اس عدم توازن کو کم کرنے اور برآمدات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

عرفان سومرو نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہیں اور نوجوان آبادی ملکی معیشت کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں، کاروباری برادری پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ روابط بڑھائے تاکہ نئی منڈیوں تک رسائی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی معاہدے اور سازگار پالیسی فریم ورک فراہم کر سکتی ہے، تاہم تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا نجی شعبے کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ نے خواتین اور نوجوان کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ علاقائی تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں، پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے قاہرہ میں منعقدہ چوتھی ڈی ایٹ ٹریڈ منسٹر کونسل کے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے استنبول میں ترکیہ کی تنظیم TOBB کی سرپرستی میں ڈی ایٹ چیمبرز کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کو اہم پیش رفت قرار دیا۔

ڈی ایٹ سیکریٹری جنرل سہیل محمود نے اپنے خصوصی پیغام میں رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ حلال معیشت، مالیاتی انضمام اور علاقائی تجارت کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ ڈی ایٹ ممالک کے درمیان اندرونی تجارت میں نمایاں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور فیڈریشن پریفرینشل ٹریڈ ایگریمنٹ (پی ٹی اے) کو ناگزیر سمجھتی ہے۔

اجلاس میں انڈونیشیا، ترکیہ، ایران، مصر، ملائیشیا، نائجیریا، آذربائیجان اور بنگلہ دیش کے قونصل جنرلز، سینئر سفارت کاروں، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ، آصف سخی، سابق صدر زبیر طفیل، سابق نائب صدور خالد تواب، حنیف گوہر، شبیر منشا، ناہید مسعود، نازلی عابد، ماہین خان اور دیگر کاروباری رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان