data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی/اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر+ مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سمیت ملک بھر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،کراچی میں پارہ سنگل ڈیجیٹ میں جانے کا امکان جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے دوسری جانب پنجاب، پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میںبھی بادل برس پڑے،کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلاگیا،شمالی علاقوں میں ہائی ویز برف سے ڈھک گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں گلستان جوہر،گلشن اقبال، اورنگی ٹائون، سرجانی تاؤن، بلدیہ ٹاؤن،صدر، گارڈن، ماڑی پور گل پلازہ اور مشرف کالونی،نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، بفرزون، گڈانی سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں جمعرات کے روزکہی ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ بارش کے آغاز کے ساتھ ہی تیز ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔جبکہ حب شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ سندھ پر اثر انداز ہو رہا ہے،جس کے سبب آج بروز جمعے کو بھی کراچی میں گرد آلود تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج سے اتوار کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔علاوہ ازیں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں بھی بادل برس پڑے، ایبٹ روڈ، لکشمی، گوالمنڈی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئیجس کے باعث لیسکو کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے،لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 کے مختلف مقامات پر بوندا باندی ہوئی، پنڈی بھٹیاں ملتان موٹروے ایم 4 کے مختلف حصوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی، موٹروے ایم 5 ملتان تا رحیم یار خان اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی بارش ہوئی، قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ میں ہلکی بارش ہوئی، میاں چنوں، خانیوال، بہاولپور، احمد پور شرقیہ اور رحیم یار خان میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے متعدد علاقوں میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، زیارت، کان مہترزئی، مسلم باغ، توبہ کاکڑی اور توبہ اچکزئی میں بارش کے ساتھ برفباری بھی جاری ہے۔ بارش اور برفباری کے باعث کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، برفباری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا، منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کوڑک ٹاپ اور خواجہ عمران میں منفی 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ این ایچ اے اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے شمالی علاقوں میں ہائی ویز سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ادھرآزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہوگیا، بلند و بالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری شروع ہوگئی، جبکہ زیریں علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے۔ پشاور میں موسم ابر آلود ہوگیا ہے جبکہ شہر اور گرد و نواح میں گہرے بادلوں سے بارش شروع ہوگئی، جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر، شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی، جنوبی وزیرستان اپر کے علاقوں لدھا، مکین شوال، بدر اور کاروان مانزہ میں برفباری جاری ہے۔ شمالی وزیرستان کے رزمک و دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق برفباری اور بارشوں کا یہ سپیل شدید سے شدید ترین ہو سکتا ہے، شہریوں کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایات کر دی گئیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سردی کی شدت میں اضافہ کے مختلف علاقوں محکمہ موسمیات سینٹی گریڈ موٹروے ایم علاقوں میں بارش ہوئی کے مطابق جاری ہے کے باعث کے ساتھ ہواو ں

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن


فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔

کراچی آپریشن میں ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی، واٹر بورڈ کے ملازم تھے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں،  ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن