data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ عسکری اقدام پر سخت اور فوری ردِعمل کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی افواج ہر سطح پر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، دشمن کسی خوش فہمی میں نہ رہے، ایران کی دفاعی قوت ہمہ وقت چوکس ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایران کے مخالفین یہ حقیقت ذہن نشین کرلیں کہ ہماری عسکری صلاحیت محض بیانات تک محدود نہیں، ہمارا ہاتھ دفاع کے ٹریگر پر ہے اور اگر ملک پر حملہ کیا گیا تو جواب فوری اور فیصلہ کن ہوگا۔

پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ نے امریکا اور اسرائیل کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی طاقت کے بارے میں غلط اندازے لگانے کی قیمت انہیں بھاری پڑسکتی ہے، حالیہ بارہ روزہ جنگ کے بعد دشمنوں کو کم از کم یہ اندازہ ضرور ہوگیا ہوگا کہ ایران کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا انجام انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، جس کا پچھتاوا بعد میں خود انہیں ہوگا۔

جنرل پاکپور نے مزید کہا کہ ماضی کے مقابلے میں آج ایرانی مسلح افواج نہ صرف زیادہ منظم بلکہ ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ بہتر طور پر تیار ہیں، چاہے صیہونی ریاست ہو یا امریکا، اگر کسی جانب سے بھی سازش یا جارحیت کی کوشش کی گئی تو ایران اس کا بھرپور اور مؤثر جواب دے گا۔

دوسری جانب امریکا نے ایران کی جانب اپنی فوجی موجودگی میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے جنگی بحری جہازوں اور جدید طیاروں پر مشتمل بڑی فورس روانہ کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک کیریئر اسٹرائیک گروپ سمیت اضافی فوجی دستے مشرقِ وسطیٰ کی جانب روانہ کر دیے گئے ہیں، جن میں طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن، جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے شامل ہیں، جسے خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہ ایران

پڑھیں:

سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی