ایران میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف سخت اقدامات، ملک بدری کا عمل تیز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
ایران میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف سخت اقدامات، ملک بدری کا عمل تیز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز
جرمنی، برطانیہ اور ترکیہ کے بعد ایران میں بھی غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا ہے۔
افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ایران کے قزوین جیل میں غیر قانونی افغان مہاجرسمیت7 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔
قیدیوں کومنشیات کےمختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر ایرانی عدلیہ نے سزائے موت سنائی تھی۔ سزائے موت پانے والے افغان قیدی کی شناخت خیراللہ گلجانی کے نام سے ہوئی۔ ایرانی سیکیورٹی فورسز نے دو سال قبل افغان شہری کو منشیات کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق ایرانی حکام نے 2025میں غیر قانونی اور سنگین جرائم میں ملوث 85 افغان افراد کو سزائے موت کا مرتکب قرار دیا گیا۔
افغان مہاجرین کی غیر قانونی سرگرمیوں کے پیش نظر ایران سے ملک بدری کا عمل تیز ہو چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روزانہ ہزاروں غیر قانونی افغان مہاجرین ایران سے ملک بدر کیے جا رہے ہیں۔
رواں ہفتے برطانیہ بھی منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان گینگ کو ملک بدر کر کے بیلجیم جیل بھیج چکا ہے۔ طالبان رجیم کی پشت پناہی میں سرگرم افغان منشیات اور انسانی اسمگلنگ نیٹ ورکس اب محض علاقائی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر خطرہ بن چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی کیخلاف آزربائیجان میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی کیخلاف آزربائیجان میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ٹرمپ نے کینیڈا سے غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی رخسانہ افضال نے تھائی انٹرنیشنل ٹریول فئیر کا افتتاح کیا متنازع ٹویٹس کیس؛ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا گیا بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، سڑکیں بند، سیاح محصور، 2 افراد جاں بحق امریکا نے ایران کی جانب بڑی فورس روانہ کردی، جنگی بحری جہاز اور طیارے شاملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غیر قانونی افغان مہاجرین
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔