بریانی آخری کھانا ثابت ہوئی، پوسٹ مارٹم نے راز کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
رات کے کھانے میں بریانی عام طور پر خوشی کا باعث بنتی ہے، مگر بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک شخص کے لیے یہی بریانی آخری کھانا ثابت ہوئی۔
چلوور گاؤں میں پیاز کے ایک تاجر نے دن بھر کی تھکن کے بعد گھر آ کر کھانا کھایا، جو اس کی بیوی نے خوشبودار بریانی کی صورت میں پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2 بیویوں کے شوہر نے ’لائیو اِن پارٹنر‘ کو قتل کر کے لاش جلادی
مذکورہ جوڑا 2007 سے شادی کے بندھن میں تھا، بیوی نے اپنی تیارکردہ بریانی میں تقریباً 20 نیند کی گولیاں ملا دی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا اپنے ایک مرد ساتھی کے ساتھ مبینہ تعلق تھا اور وہ اپنے شوہر کو اس تعلق میں رکاوٹ سمجھتی تھی۔
Andhra woman puts 20 sleeping pills in husband’s biryani, chokes him to death and spends night watching porn beside his body.
Questions arose when relatives suspected blood from victims ears. pic.twitter.com/ADUGR3m82S
— The Tatva (@thetatvaindia) January 23, 2026
ایک ساتھ زندگی گزارنے کی خواہش میں خاتون نے اپنے مبینہ عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
18 جنوری کو اس ضمن میں تیار کی گئی خواب آور بریانی شوہر کو کھلا دی گئی۔
رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے جب وہ بے ہوش ہو گیا تو خاتون کا ساتھی، جو پہلے سے موقع پر موجود تھا، گھر میں داخل ہوا۔
مزید پڑھیں: خوشاب: بڑی بہن نے فائرنگ کرکے چھوٹی بہن کو قتل کر دیا
اس نے تاجر کے سینے پر بیٹھ کر اسے دبوچ لیا جبکہ خاتون نے تکیے سے اس کا منہ بند کر دیا۔
موت کی تصدیق کے بعد مرد موقع سے فرار ہو گیا جبکہ خاتون پوری رات لاش کے پاس بیٹھی رہی۔
صبح اس نے شور مچایا اور دعویٰ کیا کہ اس کے شوہر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور، سابق ایکسائز آفیسر رانا آفتاب احمد قتل، پولیس نے 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
تاہم رشتہ داروں نے مقتول کے کان کے قریب سوکھے ہوئے خون کے دھبے اور جسم پر چوٹوں کے نشانات دیکھ کر شک ظاہر کیا۔
پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا تو معلوم ہوا کہ موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی تھی۔
جس کے بعد خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندھرا پردیش بریانی بھارتی ریاست بے ہوش پیاز تاجر خاتون شوہر عاشق لاش
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بریانی بھارتی ریاست بے ہوش پیاز تاجر خاتون شوہر لاش
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔