پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 اراکین قومی اسمبلی، اقبال افریدی اور خرم شہزاد کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں شدید جھگڑا ہو گیا۔ یہ واقعہ جمعے کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش آیا جب دونوں اراکین ایک دوسرے کو دھمکیاں دیتے رہے اور معاملہ ہاتھا پائی کی نوبت تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اختلافات، شہریار آفریدی کو جلسے میں تقریر نہ کرنے دی گئی

اقبال آفریدی اور خرم شہزاد کے درمیان تلخ کلامی پارلیمنٹ کی لابی میں شروع ہوئی جہاں دونوں اراکین پارٹی کے اندرونی معاملات پر بحث کر رہے تھے۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقبال افریدی اور خرم شہزاد ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھا کر بات کر رہے ہیں اور پارٹی کی قیادت پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی ایم این ایز اقبال افریدی اور خرم شہزاد کا پارلیمنٹ ہاؤس میں جھگڑا
دونوں ایک دوسرے کو دھمکیاں دیتے رہے
بیرسٹر گوہر صلح کرانے آئے تو انہیں بھی سنا دی گئیں pic.

twitter.com/ZdQ6QpfVZM

— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) January 23, 2026

ایک موقع پر ایک رکن کہتے سنے گئے کہ ’تم لوگ پارٹی نہیں چلا رہے۔‘ جبکہ دوسرا کہہ رہا ہے کہ اندر چل کر بات کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی، لیکن انہیں بھی اراکین کی جانب سے سخت الفاظ سننے پڑے۔

بیرسٹر گوہر نے دونوں کو الگ کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ ’ہ طریقہ درست نہیں ہے۔‘ مگر جھگڑا جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: 24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

 ویڈیو میں دیکھا گیا کہ آس پاس موجود دیگر اراکین اور صحافی بھی یہ منظر دیکھ رہے ہیں اور کئی لوگوں نے موبائل فونز سے ریکارڈنگ کی۔ی ہ واقعہ پی ٹی آئی کے اندرونی تنازعات کی عکاسی کرتا ہے، جو حالیہ دنوں میں پارٹی کی قیادت اور اراکین کے درمیان اختلافات کی وجہ سے سامنے آرہے ہیں

یہ جھگڑا پی ٹی آئی کے اندرونی اجلاس کے بعد پیش آیا، جہاں اراکین نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ تاہم پی ٹی آئی کی قیادت نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ارکان اسمبلی اقبال آفریدی بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی تلخ کلامی جھگڑا خرم شہزاد

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ارکان اسمبلی اقبال ا فریدی بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی تلخ کلامی جھگڑا پارلیمنٹ ہاؤس میں اور خرم شہزاد بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی اقبال ا

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن