data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکس تھانے کی حدود میں واقع سلطان آباد (یو سی 47) جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ حیران کن طور پر یہ سب کچھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناک کے نیچے اور مبینہ طور پر پولیس کی چھتری تلے ہو رہا ہے۔ علاقے میں چرس سے لے کر جدید مہلک منشیات ‘آئس’ اور ‘میتھ’ کی فروخت نے نوجوان نسل کے مستقبل پر موت کا سایہ ڈال دیا ہے۔ سلطان آباد کی گلیوں میں اب امن نہیں بلکہ خوف بستا ہے۔ بسم اللہ مسجد سے لے کر ابراہیم مسجد اور بلال مسجد تک کی گلیاں اب نمازیوں کے بجائے منشیات کے عادی افراد کے قبضے میں ہیں۔ علاقے کی خواتین کا ان گلیوں سے گزرنا محال ہو چکا ہے، نشے میں دھت افراد ناصرف انہیں ہراساں کرتے ہیں بلکہ نازیبا کلمات بھی کستے ہیں۔ منشیات کے سوداگر معصوم بچوں کو پہلے دوستی کے جال میں پھنساتے ہیں اور پھر انہیں “آئس” جیسے مہلک نشے کی لت لگا کر جرائم کے دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔ مختلف مقامی اخبارات اور جرائد میں بارہا انکشاف ہوا ہے کہ سلطان آباد میں منشیات کے اڈوں کی باقاعدہ سرپرستی کی جا رہی ہے۔ عوامی حلقوں کا الزام ہے کہ ڈاکس تھانے کی کالی بھیڑیں ان اڈوں سے بھاری ہفتہ وصول کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب بھی کوئی شہری شکایت کرتا ہے، الٹا اسے ہی ہراساں کیا جاتا ہے یا پھر جرائم پیشہ افراد اسے ڈرا دھمکا کر خاموش کرا دیتے ہیں ۔منشیات کی دستیابی نے علاقے میں اسٹریٹ کرائم کو مہمیز دی ہے۔ نشے کی طلب پوری کرنے کے لیے عادی افراد نے گھروں میں چوریاں، موبائل چھیننا اور دیگر چھوٹی بڑی وارداتیں روز کا معمول بنا لی ہیں۔ سلطان آباد کا ہر گھر آج عدم تحفظ کا شکار ہے۔ شہریوں نے آئی جی سندھ‘آئی جی اور ڈی آئی جی ساؤتھ سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ سلطان آباد کو ان موت کے سوداگروں سے نجات دلائی جائے۔ منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے۔ مساجد اور عوامی مقامات کے گرد پولیس پٹرولنگ کے بجائے ایماندار ٹیمیں تعینات کی جائیں۔ اگر آج سلطان آباد میں آئس اور چرس کے ان اڈوں کو جڑ سے نہ اکھاڑا گیا تو یہ علاقہ جلد ہی جرائم کا ایسا گڑھ بن جائے گا جہاں سے واپسی ناممکن ہوگی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا