لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے تین روزہ بسنت فیسٹیول کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں بسنت فیسٹیول سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ مریم نواز نے بسنت فیسٹیول سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو خوشیاں لوٹانے آئی ہوں۔ پنجاب کے عوام سے خوشی کا ماحول چھین کر لڑائی جھگڑوں اور فتنہ فساد کے سپرد کر دیا گیا۔ 30 سال بعد پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو شروع کیا، اس سا ل بھی منائیں گے۔  6 - 7 اور 8 فروری کو پہلی مرتبہ گورنمنٹ سپانسرڈ اور آرگنائزڈ بسنت منانے جارہے ہیں۔ بسنت جیسے تہوار کا حادثات سے منسلک ہونا افسوسناک ہے۔ شہریوں کی حفاظت کے لئے جامع سیفٹی پلان بنایا گیا۔ لاہور کو ریڈ، ییلو اور گرین زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 10 لاکھ بائیکوں پر مفت سیفٹی راڈ لگارہے ہیں۔ بسنت کے تہوار کے لئے2150 مینوفیکچر، ٹریڈرز، دکانداروں اور دیگر متعلقین کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ بسنت سے پہلے پتنگ بازی کرنے پر 600زائد مقدمات درج اور 641 گرفتار ہوچکے ہیں۔ غیر قانونی طور بنائی اور فروخت ہونے والی27ہزار سے زائد پتنگیں بھی برآمد کر لی گئیں ہیں۔ بسنت منانے کے لئے 10ہزار سے زائد ضمانتی بانڈ لیے گئے ہیں۔ہرصورت میں عوام کا تحفظ یقینی بنانے چاہتے ہیں۔ بسنت سیفٹی پلان عوام کو سزا دینے کیلئے نہیں بلکہ تحفظ کیلئے ہے۔ بسنت کے دوران ڈور کی چرخی منع ہے، صرف پنا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پتنگ بازی کے لئے کاٹن کے نو دھاگوں پر مشتمل ڈور ہی استعمال کی جاسکے گی۔  نائیلون اوردھاتی تار کی ڈور استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مقررہ ساز سے بڑا پتنگ اور گڈا بھی اڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ممنوعہ ڈور استعمال کرنے پر پانچ سال قید اور پانچ ملین روپے تک جرمانہ ہوگا۔ 6 - 7اور 8فروری کے علاوہ  پتنگ بازی پر جرمانہ اور قید کی سزا دی جائے گی۔ غیر قانونی طور پر پتنگ بازی کرنے والے والدین اور سرپرست ذمہ دار ہوں گے، قانونی کارروائی کریں گے۔  ریڈ زون میں سیفٹی راڈ کے ساتھ ہی بائیک کو آنے کی اجازت ہوگی۔ راڈ کے بغیر بائیک چلانے پر 2ہزار جرمانہ ہوگا، ہمارا مفاد نہیں صرف عوام کی حفاظت کے لئے کررہے ہیں۔ ممنوعہ پتنگ بازی کے بارے میں اطلاع دینے پر انعام دیا جائے گا۔6 - 7اور 8فروری کوپتنگ بازی کے لئے 35 انچ پتنگ اور 40انچ کا گڈا استعمال کیا جاسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بسنت کے موقع پر ٹریفک کیلئے خصوصی پلان بھی تیار کیا گیا ہے، 100 ٹریفک پولیس کیمپ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بسنت پر ستھرا پنجاب کے ورکروں کے علاوہ چار ہزار پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی کریں گے۔ جہاں ڈور پھرنے کے واقعات پیش آئے ان علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ بسنت ٹرانسپورٹ پلان کے تحت فری رائیڈ کی سہولت دیں گے۔ 500بسیں چلارہے ہیں، اورنج لائن، میٹرو بس، الیکٹرو بس اور فیڈر بس پر سفر مفت ہوگا۔ یانگوکے 6ہزار ر کشے  اور24روٹ پر 60ہزار رائیڈ میسر ہوگی۔بسنت ٹریفک پلان کے تحت تمام چھوٹے بڑے رو ڈ اورراستے کور کیے گئے ہیں۔فری رائیڈ کا مقصد بائیک کے استعمال سے روکنا اورنقصان سے بچنا ہے۔ سیف سٹی اورکمشنرآفس میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں،جہاں 24/7ہائی الرٹ ہوگا۔سی سی ٹی وی کیمروں اورڈرون کے ذریعے تین روزہ بسنت میں مانیٹرنگ کی جائے گی۔بسنت پر پولیس،فائربرگیڈ،ایمبولینس اورہیلتھ پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔عوام سے ڈس انفارمیشن یا افواہوں پر کان نا دھرنے کی اپیل کرتی ہوں۔6فروری کی رات بسنت فیسٹول کی لانچنگ کی جائے گی اور7فروری کو باقاعدہ آغازہوگا۔ دوسری جانب پنجاب میں کسان کو سرکاری زمین،نوجوان کو روزگار، مسافر کو سہولت، مریض کو بہترین علاج، تاجر کو آسانی،اضلاع کے بعد تحصیلوں میں بھی الیکٹرک بسیں چلیں گئی۔ مزار ع بن کر دوسروں کی زمینوں پر ہل چلانے والے کسانوں کو  مریم نواز  کا اپنے کھیتوں کے مالک بنانے کا تاریخی فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کی زرعی سرکاری اراضی اب اشرافیہ کے لیے نہیں،غریب کے روزگار کے لیے وقف ہوگی۔ پنجاب میں نوجوانوں کے لئے سی سی ڈی،ایکسائز، ٹورازم پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر میں سینکڑوں آسامیوں کی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 32ویں اجلاس،تاریخی فیصلے،نئے پراجیکٹس اور ترقی کا نیا روڈ میپ پیش کیا گیا۔پنجاب میں نیا سفری انقلاب اضلاع کے بعد اب تحصیل میں بھی شاندار گرین بس چلیں گی۔پنجاب میں ’’اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔  صوبے بھر میں زرعی سرکاری اراضی کاشت کے لئے دی جائے گی۔ ٰ مریم نواز  نے 50ہزار افراد کو کاشت کے لئے سرکاری زمین دینے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں تحصیلوں میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے کے لئے ایک ہزار گرین بسیں منگوانے کی ہدایت کی گئی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرو بس سروس میں 25مارچ سے کیش لیس ادائیگی سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کیش ادائیگی کی صورت میں مسافر کو الیکٹرک بس میں زیادہ کرایہ ادا کرنے پڑے گا۔ کابینہ نے ٹی کیش کارڈ، بنک کارڈسسٹم 25مارچ سے نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں تاجرطبقے کے لئے قوانین میں آسانی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ ہر ضلع میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی طرز پر تقریبات منعقد کرانے کا حکم دیا۔  مریم نواز  نے پنجاب میں ہر شخص کو اس کا حق دے رہے ہیں،ہر سہولت شہر سے تحصیل اور تحصیل سے گاؤں تک پہنچ رہی ہے۔ کابینہ اجلاس میں مری میں برفباری کے دوران سڑک کلیئر کرانے پر خاتون ایکسین کو شاباش دی گئی۔  مری کے علاوہ نئے سیاحتی مقامات متعارف کرانے کی ہدایت کی۔ پنجاب کابینہ میں دو سال میں ایک ملین نوکریاں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خراج تحسین کیا گیا۔ اجلاس میں ایکسائزٹیکسیشن اور نارکوٹیکس کنٹرول میں 216خالی آسامیوں پرکانسٹیبل بھرتی کی منظوری دی گئی۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے 1000 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ ٹورازم پولیس کے لیے 980 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن ڈیپارٹمنٹ میں نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ ٹی ڈی سی پی میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈیپا رٹمنٹ کے آئی سی ٹی سیل کے ملازمین کو ملازمت جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔ ٹوارزم آرکیالوجی، میوزیم اور ملحقہ ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کے لئے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی جبکہ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد16 سے 18 سال کے لیے ڈرائیونگ پرمٹ مل سکے گا۔ اجلاس میں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کی سلیکشن کے قواعد وضوابط اور اوقاف ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر ایگریکلچر کی آسامی کی منظوری دی گئی۔  اجلاس میں موٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی سروس میں توسیع دی گئی۔ وزیراعلیٰ اور کابینہ نے صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا کو مبارکباد دی اور مانیٹرنگ کے لئے کاوشوں کو سراہا۔کابینہ نے مری میں برفباری کے دوران  خدمات سرانجام دینے پر صوبائی وزیرملک صہیب احمد اور ان کی ٹیم کوشاباش دی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وقف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ2024ء کے انتظامی امور سے متعلق مسودے کی منظوری دی گئی۔  پرائس کنٹرول اور کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ، 2003 کے تحت فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز، جوڈیشل ٹاؤن، لاہور خود مختار طبی ادارے کے قیام کی منظوری دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک کے اکاؤنٹ سے ٹی ایچ کیو جنڈکی اراضی کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے چلنے والے پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام (PICP) کے لیے پراجیکٹ معاہدے پر دستخط کے اختیار کی منظوری دی گئی۔ شریمپ سٹیٹ پراجیکٹ کے انرجی سیکٹر میں مشینری اور ضروری آلات کی خریداری کے لئے متبادل طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دی گئی۔لاہور میں الیکٹرک بسوں کے آپریشن جاری کرنے کے لئے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو سالانہ سبسڈی اور گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسوں کے آپریشن جاری رکھنے کے لئے پی ٹی سی کو سالانہ سبسڈی اور گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ منڈی بہاؤالدین میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کے لئے مالیمعاونت کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے لئے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کے لئے 6 کروڑ29 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کیلئے ضمنی گرانٹ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کیلئے اضافی فنڈز، سپیشل برانچ کے لئے جی ایس ایم لوکیٹر خریدنے اور رائیونڈ تبلیغی مرکز کے ایریا میں چار ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ سی سی ڈی کے افسروں اور ملازمین کو کیش ایوارڈ دینے کی منظوری دی گئی۔ کالعدم جماعت کے احتجاج کے دوران جلائی جانے والی گاڑیوں کی مرمت اور تبدیلی کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب کے بڑوں ہسپتالوں کے آئی سی یو کے لئے وینٹی لیٹر خریداری کی منظوری دے دی۔ گرفتار قیدیوں کو کھانے مہیا کرنے کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ لاہور کے اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ پروگرام برائے امام مسجد صاحبان کو اعزازیہ کی ادائیگی کے لئے قانونی امور کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک لمیٹڈ کی ری سٹرکچرنگ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایکوا کلچر اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کو فنڈز مہیا کرنے کی منظوری دی گئی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے اضافی وسائل مہیا کرنے کی منظوری دی گئی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ترقیاتی سکیموں میں تبدیلیوں اور شمولیت کی منظوری دی گئی۔ گوجرخان میں بس شیلٹر، ڈویڑنل آفس، بس ڈپو اور ای بسوں کی سکیم کو مالی سال میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ پلیسر گولڈ مائننگ کے لئے کیپسٹی بلڈنگ کی منظوری دی گئی۔ آبادیوں اور زرعی اراضی کو دریائی سیلاب سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات کی منظوری دی گئی۔ سی ایم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیٹ ٹاپ خریداری کی منظوری دی گئی۔ پراجیکٹ ایمپلی منٹیشن لیٹر کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025 ء  میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ تیسرے پارلیمانی سال کے لئے پنجاب اسمبلی کے سالانہ کیلنڈر کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ کے رولز میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ 2025کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی پیکج کی منظوری دی گئی۔ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی مالی معاونت سے پنجاب لو کاربن اینڈ ایگریکلچر پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ایم موو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کے تحت پراپرٹی ٹربیونل کے ممبر کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کمیشن برائے سٹیٹس آف وویمن کے چیئر پرسن کے پے پیکج کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین پی ایل اے ٹی شعیب سعید کی ایکس پاکستان لیو کے لئے این او سی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب سنٹر آف ایکسی لینس برائے انسداد انتہا پسندی کے چیف کوآرڈینیشن آفیسر کے تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کو اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں سرکاری اور نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لئے ایڈمیشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔ لاہور میں چوتھی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ پی اے ایف ڈی اے کی فوڈ ایگریکلچر اینڈ ڈرگز مائیکرو بیالوجی اینڈ کیمسٹری لیبارٹریز کے لئے کیمیکل اور دیگراشیاء  خریدنے کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب فلم سنسربورڈ کے ا زسرنو تشکیل کی منظوری دے دی۔ نئی آسامیوں پر لم سم پے پیکج کے لئے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی گئی۔ اے ڈی پی میں سپورٹس سیکٹر کے متبادل سکیموں کی منظوری دی گئی۔ لاہور میں بسنت کے موقع پر کائیٹ فلائنگ آرڈیننس2025ء کے تحت مشروط پتنگ بازی  کے نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی۔ فلم سٹی کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل سکیموں میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔ نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2025 کے سپیشل سلیکشن بورڈ کے قیام کی منظوری دیگئی۔ پنجاب سپیشلائزڈ میڈیکل انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2025ء  کے تحت جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سپیشل سلیکشن بورڈ کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام اور چیف منسٹر کینسر پیشنٹ پروگرام کی منظوری دی گئی۔ رواں مالی سال میں شامل ترقیاتی سکیموں میں درستگی اور متبادل کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ریٹائرمنٹ کے بعد ری ایمپلائیمنٹ یا اپوائٹمنٹ کی صورت میں پنشن کی منظوری دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز آفس میں ڈائریکٹر مانیٹرنگ کے سٹاف کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ فکسڈ لائن آپریٹر سے ڈیجیٹل آپٹیکل فائبر کے فری رائٹ وے ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب گرڈ کمپنی لمیٹڈ میں اہم انتظامی عہدوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ کونسل برائے حقوق برائے معذور افراد (CRPD) میں 20 آسامیوں پر بھرتی کے لیے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ مارکیٹ اور اورئنٹڈ ماڈل کے تحت ویٹ پالیسی پنجاب 2026 کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب گورنمنٹ کے مختلف محکموں اورفیلڈ میں استعمال ہونے والی سرکاری گاڑیوں سے متعلق موٹر ٹرانسپورٹ پالیسی کی منظوری دے دی۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم ورکر ویلفیئر کمپلیکس میں 720 ہاؤسنگ یونٹس کے الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی ترقیاتی سکیموں میں تبدیلیوں کی منظوری دی گئی۔ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کو 10 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت اے ڈی پی میں سیکیمیں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹر برائے آٹزم کے انڈومنٹ فنڈ کے لئے مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ لالہ رخ ثقلین کے حکومت پنجاب کے خلاف پٹیشن کیس میں فنڈز مہیا کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ، 2019 اور 2021  رپورٹ پیش کی گئی۔ آئی سی ٹی پر مشتمل پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کو فنکشنل کرنے اور دیکھ بھال کے لئے بی آئی ٹی بی سے معاہدہ کی منظوری دی گئی۔ وائس چانسلر، پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (PTUT)، لاہور کی سروس/تنخواہ پیکج کی شرائط و ضوابط کا تعین کی منظوری دی گئی۔ سات لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہری علاقوں کے لئے ٹاؤن کارپوریشنز کی تعداد کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت-II، لاہور میں جج کی تعیناتی کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی اے ڈی پی  2025-26 میں 2-اسکیموں کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کو مضبوط بنانے کے لیے تین علاقائی دفاتر کا قیام اور وسائل کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے سفارشات کے لیے سرچ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نوکی منظوری دی گئی۔ سپیشل طلبہ کے لئے خصوصی تعلیمی اداروں میں ہمت کارڈ کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں ملتان کے علاقے حامد پور میں سلنڈر بلاسٹ کے متاثرین کی مالی امداد کے لئے فنڈزکی منظوری دی گئی۔ ڈاکٹر محمد سلمان سعید، ویٹرنری آفیسر کو طبی اخراجات کی مد میں 1,529,800 روپے کی منظوری دی گئی۔ کنسلٹنٹ ماہر امراض چشم ڈاکٹر سمیع اللہ کو میڈیکل چارجز کی مد میں 2,350,999 روپے کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ 31ویں کابینہ اجلاس کی کارروائی، سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجکاری کی کارروائی کی توثیق کر دی گئی۔ جبکہ گھروں کی توسیع کے بلاسود قرضوں کے اجراء  کی منظوری دیدی۔ جوائنٹ فیملی میں رہنے والے گھر کی توسیع کے بھی اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت بلا سود قرض لے سکیں گے۔ وزیراعلی نے جون 2026 تک ایک لاکھ 60 ہزار گھر بنانے کا ہدف مقررکر دیا۔ وزیراعلیٰ  نے اپنی زمین، اپنا گھر کے 1534 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی بھی منظوری دے دی۔ پہلے مرحلے میں جہلم میں 194، قصور129، فیصل آباد میں 84 اور لودھراں 59 پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے۔  اپنی زمین، اپنا گھر کے پلاٹوں کی جلد از جلد قرعہ اندازی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ مریم نواز  نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے فنڈز بڑھانے کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت دوسری قسط بھی جلد از جلد ادا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت، اپنا گھر کے صارفین کے انتقال کی صورت میں پالیسی مرتب کرنے کا حکم بھی دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی میں ترامیم کی منظوری دی گئی ا سامیوں کی منظوری دی گئی صوبائی کابینہ نے پنجاب کرنے کی منظوری دی گئی تشکیل کی منظوری کی منظوری دے دی ترقیاتی سکیموں نئی ا سامیوں اپنا گھر کے کرنے کے لئے کی ہدایت کی سکیموں میں الیکٹرک بس اقدامات کی دی جائے گی مریم نواز لاہور میں پتنگ بازی مہیا کرنے اجلاس میں کے دوران پنجاب کے اپنی چھت کی تشکیل نے اپنی کیا گیا بسنت کے کے تحت کے بعد گیا ہے کے لیے

پڑھیں:

اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید

راہنماؤں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے مفادات کے تحفظ اور توسیع کے لیے مسلسل سہولت کاری کی جا رہی ہے، جس کا مقصد فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو نظرانداز کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کو عملی شکل دینا ہے۔’’ابراہیمی معاہدہ‘‘ بین المذاہب ہم آہنگی کا عنوان استعمال کرتے ہوئے مسلم ممالک کو اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش ہے، حالانکہ اس کے پس پردہ سیاسی اہداف اور مقاصد کسی سے پوشیدہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا زاہدالراشدی اور انصار اُلامہ پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن خلیل نے سعودی عرب کے ممتاز علماء کی جانب سے اتحاد مذاہب کے بارے میں جاری کردہ فتوے کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد ابراھیمی معاہدہ درحقیقت اسرائیل کو خطے میں مستقل حیثیت دلانے اور ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے توسیع پسندانہ منصوبے کی راہ ہموار کرنے کی ایک خطرناک کوشش ہے، جسے عالم اسلام کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں باہمی ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاکستان شریعت کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف محمدی، سیکرٹری اطلاعات پروفیسر حافظ محمد منیر، مولانا جمیل الرحمن فاروقی، حاجی صلاح الدین فاروقی، مفتی محمد نعمان، مولانا محمد معاویہ، سردار زاہد منان اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔ راہنماؤں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے مفادات کے تحفظ اور توسیع کے لیے مسلسل سہولت کاری کی جا رہی ہے، جس کا مقصد فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو نظرانداز کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کو عملی شکل دینا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ’’ابراہیمی معاہدہ‘‘ بین المذاہب ہم آہنگی کا عنوان استعمال کرتے ہوئے مسلم ممالک کو اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش ہے، حالانکہ اس کے پس پردہ سیاسی اہداف اور مقاصد کسی سے پوشیدہ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل نے گزشتہ کئی دہائیوں سے فلسطینی سرزمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا گیا، بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششیں کی گئیں اور غزہ سمیت فلسطینی علاقوں میں انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے حالات میں اسرائیل کو تسلیم کرنے یا اس کیساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں۔ مولانا زاہد الراشدی اور مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسبت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا اور اس کے نام پر مختلف مذاہب کو ایک ایسے نظریاتی فریم ورک میں جمع کرنے کی کوشش کرنا جس سے اسلامی عقائد و تعلیمات متاثر ہوں، قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی تعلیمات اور امت مسلمہ کے اجماعی عقائد کی روشنی میں اسلام اپنی مستقل شناخت اور نظریاتی اساس رکھتا ہے جسے کسی مصنوعی عنوان کے تحت خلط ملط نہیں کیا جا سکتا۔
 
اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک کو اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم اور گریٹر اسرائیل کے منصوبے کے خلاف مشترکہ مؤقف اختیار کرنا چاہیے اور ایسی ہر کوشش کو سختی سے مسترد کر دینا چاہیے جو فلسطینی کاز کو نقصان پہنچانے یا صہیونی ریاست کو مزید تقویت دینے کا باعث بنے۔ انہوں نے عالم اسلام کے حکمرانوں، دینی قیادت اور عوام سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنے تاریخی، دینی اور اخلاقی موقف پر ثابت قدم رہیں اور بیت المقدس اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے متحدہ کردار ادا کریں۔ اس موقع پر شرکاء نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ کی طرح فلسطینی بھائیوں کے حق خود ارادیت، آزادی اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی