رمضان نگہبان پیکیج 2026 کے لیے 4 ارب روپے کا آپریشنل بجٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
سٹی42: پنجاب حکومت نے رمضان نگہبان پیکیج 2026 کے مؤثر اور شفاف نفاذ کے لیے 4 ارب روپے کا آپریشنل بجٹ طلب کر لیا ہے، جس کے تحت مستحق خاندانوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ بجٹ میں سے 3.5 ارب روپے بینک آف پنجاب (BOP) کے ذریعے انتظامی اور مالی امور پر خرچ کیے جائیں گے، جبکہ 50 کروڑ روپے عوامی آگاہی مہم کے لیے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ جدید ڈیٹا مینجمنٹ اور شفاف نظام کے ذریعے امداد صرف حقدار افراد تک پہنچے۔
پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ
حکام کا کہنا ہے کہ بینک آف پنجاب رمضان نگہبان پیکیج کے تحت خصوصی اے ٹی ایم کارڈز تیار کرے گا جو مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ کارڈ تحصیل سطح پر قائم کیمپس کے ذریعے عوام کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ لوگوں کو سہولت کے ساتھ امداد مل سکے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت رواں سال بھی رمضان نگہبان پیکیج کے تحت 30 ارب روپے تقسیم کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 رمضان نگہبان پیکیج ارب روپے کے لیے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔