60 دن میں عوام کا اعتماد بحال، تعلیم اور ترقی کے بڑے منصوبے شروع، فیصل ممتاز راٹھور کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ 60 دن میں عوام کا سیاسی نظام پر اعتماد بحال ہو گیا ہے اور امن و امان کی بحالی کے بعد ترقی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ وزیراعظم نے تعلیم، ملازمتوں اور سرکاری اصلاحات کے متعدد منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی قیادت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل ممتاز راٹھور کا مظفرآباد کا تفصیلی دورہ، سرکاری منصوبوں کا جائزہ لیا
فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ عوام کی طاقت سے خطے میں امن و امان قائم ہوا اور اس کے نتیجے میں ترقی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات پر عملدرآمد مکمل کر لیا گیا ہے اور ایف آئی آرز ختم کر دی گئی ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ 7 ارب روپے کا آؤٹ آف اسکول چلڈرن پروگرام ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس کے تحت ریاست کے ہزاروں بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ وزراء اور محکموں کی تعداد 20 کر دی گئی ہے، گریڈ ون ملازمین کو مستقل کیا گیا اور کم سے کم اجرت 40 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین کو ملازمتیں اور زخمیوں کو معاوضے فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے اور الیکشن کمشنر کے پینل کو وزیراعظم پاکستان کو ارسال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اس وقت آزاد کشمیر میں حکومت بنانا بڑا چیلنج، تحریک عدم اعتماد اسی ہفتے آ جائےگی، راجا فیصل ممتاز راٹھور
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پیپلز پارٹی عام آدمی کی جماعت ہے اور بلاول بھٹو کی قیادت میں 2026 میں کلین سویپ کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی کے بغیر آزادکشمیر کی ترقی کا تصور ممکن نہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ہے اور گئی ہے
پڑھیں:
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔
فور اسٹار جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کے لیے اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پربڑاردعمل آگیا
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جنرل عامر رضا اس سے قبل پاک فوج میں چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے تھے۔