چلتی ٹرین میں خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے والاٹکٹ چیکر معطل
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک :ٹکٹ چیکر نے چلتی ٹرین میں خاتون مسافر کو تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
ریلوے حکام نے اس پرکارروائی کرتے ہوئے سپیشل ٹکٹ ایگزامینر ارشاد کو معطل کر دیا،ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد کے مطابق معطلی کے بعد واقعے کی باقاعدہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہناہے کہ واقعہ فیصل آباد سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین میں پیش آیا جہاں سامان راستے میں رکھنے پر مسافروں کے درمیان لڑائی جھگڑا شروع ہوا۔
وفاق کا پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے نئی ریلیف پالیسی لانے کا فیصلہ
مسافروں کی جانب سے تلخ کلامی کے بعد ویڈیوز بنانے پر معاملہ مزید بڑھ گیا اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، جس کے دوران ٹرین بھی کچھ دیر تک رکی رہی، دیگر مسافروں نے مداخلت کر کے لڑائی جھگڑا ختم کرایا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد مسافروں کی شکایات پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ پیر کے روز انکوائری ٹیم کے سامنے ٹکٹ ایگزامینر، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار اور گارڈ بھی پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ ٹرین میں مسافر کے ساتھ لڑائی جھگڑے کا یہ واقعہ 4 سے 5 روز قبل پیش آیا تھا۔
کوئٹہ؛ ایک ہفتے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔