ڈیرہ مراد جمالی، ولادت امام حسینؑ اور ابوالفضل العباسؑ کی مناسبت پر جشن منعقد
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام حسینؑ کائنات کے وہ نور ہیں جنہوں نے بنی نوعِ انسان کو تاریکی اور گمراہی سے نکال کر نور و ہدایت کی طرف رہنمائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع نصیرآباد کی جانب سے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں واقع مسجد امام صادقؑ میں ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ اور حضرت ابو الفضل العباسؑ کے سلسلے میں جشن و محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی آرگنائزر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع نصیرآباد کے ضلعی صدر سید بہار علی شاہ اور صوبائی رہنماء سید عبدالقادر شاہ نے بارگاہ امامت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امام حسینؑ کائنات کے وہ نور ہیں جنہوں نے بنی نوعِ انسان کو تاریکی اور گمراہی سے نکال کر نور و ہدایت کی طرف رہنمائی کی۔ جب دنیا یزیدی ظلمت اور اندھیروں میں ڈوب چکی تھی تو فرزند رسولؐ، امام حسینؑ آفتاب ہدایت بن کر چمکے اور یزیدی ظلم، جبر اور گمراہی کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ خوف اور لالچ وہ بیماریاں ہیں جو انسان کو حق کے راستے پر چلنے اور حق کا ساتھ دینے سے روکتی ہیں۔ امام عالی مقامؑ نے کربلا میں نہ صرف یزیدی سلطنت کو عبرتناک شکست دی بلکہ ہر دور کے یزید کو شکست کا پیغام دیا۔ امام حسینؑ نے خوف کے بت توڑ کر انسانیت کو حریت، بیداری، شجاعت اور حق گوئی کا درس دیا۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر کے اکثر مسلم حکمران ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے سجدہ ریز دکھائی دیتے ہیں، جبکہ حسینیت کا راستہ ظالم کے مقابل قیام اور جدوجہد کا راستہ ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جرات و بہادری کے ساتھ عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد "بورڈ آف پیس" کو دہشت گردی اور فلسطین کی مقدس سرزمین پر غاصبانہ قبضے کا بورڈ سمجھتے ہیں اور اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ نواسۂ رسولؐ، امام حسینؑ سردار جنت مینار نور و ہدایت ہیں، اور ان کے راستے پر چل کر ہی ہم عصر حاضر کے یزیدوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ دوش رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سوار امام حسینؑ کو پیغمبر اسلام نے ہدایت کا چراغ اور کشتی نجات قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی نام نہاد امن بورڈ میں شمولیت کے خلاف اور تحریک آزادیٔ فلسطین کی حمایت میں پرجوش نعرے لگائے گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود نے کہا کہ
پڑھیں:
امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
امریکا کے ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں روکنے کی ہدایت دینے والی قرارداد منظور کر لی جسے کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے لیے ایک اور علامتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر حملہ ہوا تو ایران کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی
قرارداد 214 کے مقابلے میں 208 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے اس کی حمایت کی۔
یہ قرارداد واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال نے پیش کی جس میں صدر ٹرمپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف امریکی مسلح افواج کی کارروائیاں بند کی جائیں۔
تاہم ماہرین کے مطابق اس قرارداد کی حیثیت زیادہ تر علامتی ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں بھی کانگریس اس نوعیت کی متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہے مگر ان کے نتیجے میں جنگی کارروائیاں نہیں رک سکیں۔
مزید پڑھیے: ایران مذاکرات کے لیے بے تاب، لیکن بامعنی بات چیت ہی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
قرارداد کی حمایت کرنے والے چار ریپبلکن ارکان میں ٹام بیریٹ (مشی گن)، برائن فٹزپیٹرک (پنسلوانیا)، وارن ڈیوڈسن (اوہائیو) اور تھامس میسی (کینٹکی) شامل ہیں۔
Today, the House PASSED my bipartisan War Powers Resolution to end the war in Iran by a vote of 214-208.
This is a big victory for the vast majority of Americans who want President Trump to end this illegal war and focus on their lives right here at home. pic.twitter.com/ZaE3NtTJdP
— Rep. Pramila Jayapal (@RepJayapal) July 23, 2026
اگرچہ ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں معمولی برتری حاصل ہے تاہم اس قرارداد کی منظوری کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر اپنی ہی جماعت کے بعض ارکان کے تحفظات کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
ادھر امریکی سینیٹ میں بھی ایران سے متعلق ایک علیحدہ مگر ملتی جلتی قرارداد پر ووٹنگ متوقع تھی۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مزید شدت لانے کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ
صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایران اور اس کے اتحادی یمنی حوثی گروپ کو بڑی فوجی سزا دینے کا عندیہ دیا۔ دوسری جانب، عارضی جنگ بندی کے مؤثر طور پر ختم ہونے کے 2 ہفتے بعد امریکی فوج نے ایران پر ایک اور رات فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے پڑوسی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی ایوان نمائندگان ایران امریکا کشیدگی ٹرمپ کو جنگ روکنے کی ہدایت ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز