افغانستان کے مختلف علاقوں میں تین روز سے جاری شدید بارشوں اور برفباری نے موسم کو یخ بستہ بنا دیا جس نے ناقص حکومتی کارکردگی کے باعث خوفناک انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں گزشتہ تین روز میں کم از کم 61 افراد جان سے چلے گئے اور 110 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام نے مزیدجانی و مالی نقصان کی پیش گوئی بھی کی ہے کیوں کہ کئی علاقوں میں مسلسل بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

بارشوں اور برفباری میں تقریباً 458 مکانات تباہ ہو گئے۔ درجنوں پالتو جانوروں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے جب کہ کئی سو ہیکٹر پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

یہ اعداد و شمار افغانستان نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بدھ سے جمعہ تک ملک کے مختلف علاقوں سے جمع کیے ہیں۔ جن میں دور افتادہ علاقے شامل نہیں ہیں جہاں راستے مسدود ہوچکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں چھتوں کے گرنے سے ہوئی ہوئیں جب کہ کچھ علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔

صفر سے نیچے درجہ حرارت نے بزرگ افراد کو صحت کے شدید مسائل میں مبتلا کیا اور اس میں کئی اپنی جانوں سے گئے۔

برفباری نے نقل و حمل کو شدید متاثر کیا ہے بالخصوص شمالی علاقوں اور دور دراز گاؤں تک رسائی ناممکن ہو گئی ہے۔ امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

طالبان حکام نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ دور دراز علاقوں میں پھنسے افراد کو راشن اور ضروری سامان بھی تقسیم کیا گیا۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علاقوں میں

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی