گل پلازہ سانحہ کسی ایک دن کی غفلت کا نتیجہ نہیں ،شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
پلازہ کی قانون شکنی میں فاروق ستار اور جماعت اسلامی ناظمین کا کردار ہے،وزیر اطلاعات
لیز کے کاغذات پر دستخط ہو رہے تھے اُس وقت فاروق ستار میئر تھے، پریس کانفرنس پر ردعمل
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی لیز اور قانون شکنی میں فاروق ستار کا بطور میٔر اور جماعت اسلامی کے ناظمین کا کردار رہا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فاروق ستار جتنی مرضی فصیح و بلیغ اردو بولیں اور استعارے استعمال کریں لیکن حقیقت مسخ نہیں کر سکتے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فاروق ستار کے وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے جب اٹھارہویں ترمیم پر بات کی تو ہم نے بتایا کہ یہ تمام غیر قانونی اقدامات اٹھارہویں ترمیم سے پہلے کیے گئے تھے، فاروق ستار یہ سچ جھٹلا نہیں سکتے کہ جن فیصلوں نے آگے چل کر گل پلازہ جیسے سانحے کو جنم دیا، ان میں ان کا براہِ راست اور بالواسطہ کردار موجود ہے۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ جب گل پلازہ کی لیز، میوٹیشن اور ریگولرائزیشن کے کاغذات پر دستخط ہو رہے تھے اُس وقت فاروق ستار کراچی کے میٔر تھے اور شہری منصوبہ بندی کی ذمہ داری انہی کے کندھوں پر تھی، فاروق ستار خود کو بری الذمہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ تاریخ کے ریکارڈ اور سرکاری دستاویزات چیخ چیخ کر بتا رہی ہیں کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور بے ضابطہ ریگولرائزیشن کی بنیاد اسی دور میں رکھی گئی، جب قانون کی خلاف ورزیوں کو ریگولرائز کر کے قانونی تحفظ دیا گیا تو دراصل شہر میں غیر محفوظ عمارتوں کے کلچر کو فروغ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گل پلازہ سانحہ کسی ایک دن کی غفلت کا نتیجہ نہیں بلکہ دہائیوں پر محیط غلط فیصلوں اور انتظامی کوتاہیوں کا منطقی انجام ہے، جن لوگوں نے ان غلط فیصلوں کی بنیاد رکھی وہ آج سوالات سے فرار اختیار نہیں کر سکتے، آج کراچی کے عوام یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ اگر بنیاد ہی غلط رکھی گئی تھی تو اس کے نتائج کا حساب کون دے گا؟۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے عوام کو سچ چاہیے اور سچ یہ ہے کہ جنہوں نے غیر قانونی تعمیرات کو جائز قرار دیا وہ آج اخلاقی اور سیاسی طور پر جواب دہ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: میمن نے کہا کہ فاروق ستار گل پلازہ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔