وزیراعلیٰ ،جون 2026 پنجاب ڈویلپمنٹ پلان تکمیل کی ڈیڈ لائن مقرر
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
لاہور: (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کو مزید خوبصورت، صاف اور جدید بنانے کیلئے جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے ہر منصوبے کی شفاف اور بروقت تکمیل کے لئے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر، وہاڑی، وزیرآباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی پیشرفت کے بارے میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو براہِ راست رپورٹس پیش کیں۔
وزیراعلیٰ نے تمام شہروں میں سیوریج، ڈرینج اور دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبے تیزی سے مکمل کرنے پر زور دیا۔
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان پر مؤثر عملدرآمد کیلئے صوبائی اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے جبکہ تمام منصوبوں کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود بھی منصوبوں کی براہِ راست نگرانی کریں گی۔
پنجاب کے 51 شہروں میں 5887 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں اور 181 ڈرینج لائنیں تعمیر کی جائیں گی، ’’مریم نواز کا سوہنا پنجاب‘‘ پروگرام کے تحت 100 کلومیٹر سڑکیں اور گلیاں پختہ کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور باوقار زندگی فراہم کی جا سکے۔
ملتان میں 232 کلومیٹر سیوریج لائن، 81 پمپ، 51 جنریٹر اور 64 کلومیٹر شہری سڑکیں تعمیر ہوں گی، جبکہ بوسن روڈ، نشتر روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں کی توسیع اور بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔
ڈیرہ غازی خان میں سوا 12 ارب روپے سے سیوریج و ڈرینج سسٹم مکمل کیا جائے گا، بھکر میں جدید سیوریج لائن، سولر ڈسپوزل سٹیشن، پارکس اور واک ویز بنائی جائیں گی۔ وہاڑی، شیخوپورہ اور قصور میں صفائی، بیوٹیفکیشن اور صحت کی سہولیات بہتر بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔
وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام منصوبے شفاف، بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پنجاب ڈویلپمنٹ پلان مریم نواز شریف
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔