Express News:
2026-07-24@05:14:28 GMT

پنجاب کے 51 شہروں میں ”مریم نواز کا سوہنا پنجاب“ پراجیکٹس پر کام شروع 

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

پنجاب کے 51 شہروں میں ”مریم نواز کا سوہنا پنجاب“ پراجیکٹس  پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے سوہنے پنجاب کے تحت پنجاب کے ہر شہر میں سیوریج مہیا ہوگا، سڑکیں بہترین ہوں گی، تحفظ یقینی ہوگا اور صحت تمام بنیادی سہولتیں لازم ہونگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کو مزید حسین بنانے کا پراجیکٹ جون 2026 تک تکمیل کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر شہر میں سیوریج سمیت دیگر بنیادی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کا حکم دیا ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے صوبائی و ضلعی کنٹرول روم قائم ہوگا۔

گوجرانوالہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکج ہر گلی، ہر محلے تک ترقی پہنچانے کے لئے 42 ارب 62 کروڑ کا تاریخی پنجاب ڈویلپمنٹ پلان منظور کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ شہر میں صحت مند اور محفوظ زندگی  کے لئے 131 کلومیٹر سیوریج اور 2 کلومیٹر ڈرینیج لائن بچھائی جائے گی۔

گوجرانوالہ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور 16 مشینری یونٹ بھی مہیا کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے ہر منصوبے کی شفاف اور بروقت تکمیل کے لئے جائزہ لیا گیا۔

ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر، وہاڑی، وزیرآباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی پیشرفت کے بارے میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو براہِ راست رپورٹس پیش کردی ہیں۔ جس میں پنجاب کے 51 شہروں میں شہری صحت اور بنیادی سہولتیں یقینی بنانے کے لئے 5887 کلومیٹر طویل سیوریج اور 181 ڈرینج لائنیں تعمیر کی جائیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پنجاب ڈویلپمنٹ پلان مریم نواز شریف پنجاب کے کے لئے

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا