وفاق کا سندھ میں تعلیمی و معاشی ترقی کےمیگا منصوبوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے سندھ میں تعلیمی اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بڑے منصوبوں کا اعلان کر دیا۔
ترجمان وفاقی حکومت کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں ایک نیا اکنامک زون قائم کیا جائے گا۔ جو صوبے میں صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نےکہا کہ ٹنڈو محمد خان اور گڈاپ ملیر میں دو جدید دانش اسکول بھی قائم کیے جائیں گے۔ جن کا مقصد سندھ کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کے نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر کے زیور سے آراستہ کر کے معاشی خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ملیر اکنامک زون کے قیام سے نہ صرف سندھ میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ بلکہ ہزاروں افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ان منصوبوں کو سندھ کی مجموعی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کے تمام علاقوں میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا چاہتے ہیں۔ اور وفاقی حکومت صوبے کے عوام کو ریلیف اور خوشحالی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو، تین دن میں تیراہ آپریشن نہ روکا گیا تو نئی حکمت عملی بنائیں گے ، سہیل آفریدی
ترجمان کے مطابق تعلیم اور صنعتی منصوبے سندھ کی پائیدار ترقی اور معاشی استحکام میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ سندھ کے عوام کو ریلیف دینا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے۔ اور اس مقصد کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم