Al Qamar Online:
2026-07-24@06:56:11 GMT

اقرا عزیز اور یاسر حسین دوسری بار والدین بن گئے

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT

اقرا عزیز اور یاسر حسین دوسری بار والدین بن گئے


کراچی:

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکار جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے گھر دوسرے بچے کی آمد ہوئی ہے۔

اداکار یاسر حسین نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 24 جنوری کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس خوشگوار خبر کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور ننھی مہمان 24 جنوری کو دنیا میں آئی۔

یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، مداحوں کی بڑی تعداد نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ننھی پری کے لیے دعائیں بھی کیں۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی یہ خوش خبری اس لیے بھی خاص سمجھی جا رہی ہے کیونکہ کچھ ہفتے قبل دونوں نے مداحوں کو عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد ایک بڑی خوش خبری شیئر کرنے والے ہیں، جس کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین اس سے قبل ایک بیٹے کے والدین بھی ہیں، جو جولائی 2021 میں پیدا ہوا تھا۔ جوڑا اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتا رہتا ہے، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی دسمبر 2019 میں کراچی میں ہوئی تھی۔ ان کی شادی کی تقریبات شوبز انڈسٹری میں خاصی زیرِ بحث رہیں، جن میں متعدد نامور فنکاروں نے شرکت کی تھی۔ شادی کے بعد سے یہ جوڑا نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی نجی زندگی کی وجہ سے بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اقرا عزیز اور یاسر حسین مداحوں کی

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت