Daily Mumtaz:
2026-06-02@22:29:32 GMT

وفاقی حکومت کا کراچی میں اکنامک زون قائم کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT

وفاقی حکومت کا کراچی میں اکنامک زون قائم کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)

وفاقی حکومت کا کراچی میں اکنامک زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی ٹنڈو محمد خان اور کراچی میں ایک ایک دانش اسکول بھی قائم کیے جائیں گے،وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سندھ کے عوام خصوصاً کراچی کے تاجروں کو تحفہ دیا ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان حکومت پاکستان برائے سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے کہا ہے کہ وفاق نے سندھ میں تعلیمی اور معاشی ترقی کے بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت سندھ میں تعلیمی اور معاشی ترقی کے فروغ کے لیے اہم اور دور رس منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے، وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر سندھ میں دو دانش اسکول قائم کیے جائیں گے جن میں ایک ٹنڈو محمد خان جبکہ دوسرا گڈاپ ملیر کراچی میں بنایا جائے گا۔

انہوں ںے کہا کہ یہ دانش اسکول جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہوں گے اور بالخصوص پسماندہ و کم وسائل رکھنے والے علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے ضلع ملیر میں ایک اکنامک زون بھی قائم کرنے جارہی ہے جس سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔۔

ترجمان نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں سندھ کی ترقی، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور معاشی خود کفالت کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، تعلیم اور صنعت کے یہ منصوبے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ وفاق سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی تفریق کے بغیر تمام علاقوں کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف اور خوشحالی میسر آسکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NAPRA) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں:دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ