data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق کویت کے تعاون سے رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان میں اسلامی بینکاری کے فروغ میں مدد دے گا بلکہ ڈیجیٹل معیشت کے استحکام اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا بھی باعث بنے گا۔

ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک آئندہ ماہ پاکستان میں باقاعدہ طور پر اپنے آپریشنز کا آغاز کرے گا۔ ابتدائی مرحلے میں اس بینک میں 10 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، جسے ملکی مالیاتی نظام کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بینک کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کی معاونت سے قائم کیا گیا ہے، جو دنیا کے معتبر سرمایہ کاری اداروں میں شمار ہوتی ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کا قیام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کی معیشت میں جاری اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر عالمی شراکت داروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ اس منصوبے میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی مؤثر سہولت کاری نے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ایک سازگار اور شفاف ماحول فراہم کیا گیا۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ یہ سرمایہ کاری پاکستان کی معاشی سمت میں مثبت پیش رفت اور اصلاحاتی پالیسیوں پر بڑھتے بین الاقوامی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان مالیاتی اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے، جو مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کی راہیں ہموار کرے گا۔

رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک مکمل طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرے گا اور اسلامی اصولوں کے مطابق بینکاری خدمات فراہم کرے گا۔ ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل بینکاری کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بینکاری نظام کو تیز، شفاف اور زیادہ مؤثر بنانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو مالیاتی نظام کا حصہ بنایا جا سکے، خصوصاً وہ طبقہ جو روایتی بینکاری سہولیات سے محروم ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے منصوبے پاکستان میں مالی شمولیت، ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کا آغاز ملکی معیشت کے لیے ایک اور سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں جدید، مستحکم اور شریعت کے مطابق مالیاتی نظام کے قیام میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک پاکستان میں سرمایہ کاری کے مطابق رہا ہے کرے گا

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم