آزاد کشمیر میں شدید برف باری، وادی لیپا منقطع، پاک فوج کا ہیلی ریسکیو آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔
مسلسل برف باری کے سبب وادی لیپا کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، جس سے علاقے میں رہنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
زمینی راستے بند ہونے پر پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن کیا۔ طبی پیچیدگی کا شکار ایک مریضہ کو فوری اور محفوظ طریقے سے راولپنڈی کے ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا، جس پر مقامی آبادی نے پاک فوج کی امدادی کوششوں کو سراہا۔
دوسری جانب استور ویلی روڈ گزشتہ چار روز سے بند ہے جبکہ پاراچنار میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ شدید برف باری کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہیں اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ادھر تیرہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں بھی برف باری کے باعث حالاتِ زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریلیف سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں تاکہ محصور افراد کو ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔